سلسلہ احمدیہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 57 of 457

سلسلہ احمدیہ — Page 57

۵۷ مسیح ناصری اپنی دوسری آمد کا ذکر کرتے ہوئے اس نشان کو پیش کرتے ہیں کہ اس وقت چاند اور سورج تاریک ہو جائیں گے لیے حضرت مسیح موعود نے اس نشان کے متعلق اپنی کتاب ”نور الحق حصہ دوم میں مفصل بحث کی ہے۔عربی کے ام الالسنہ ہونے کے متعلق اعلان - ۱۸۹۵ء میں آپ نے خدا سے علم پا کر اس بات کا اعلان فرمایا کہ عربی زبان ام الالسنہ ہے یعنی وہ تمام دوسری زبانوں کی ماں ہے جس سے دنیا کے موجودہ دور کی ساری زبانیں نکلی ہیں اور بعد میں آہستہ آہستہ بدل کر نئی صورتیں اختیار کر گئی ہیں اور اسی لئے خدا نے اپنی آخری شریعت عربی زبان میں نازل فرمائی تا کہ وہ اس بات کی علامت ہو کہ یہ شریعت تمام دنیا اور سب قوموں کے لئے ہے۔اس تحقیق کے متعلق آپ نے ایک کتاب بھی لکھ کر شائع فرمائی جس کا نام ” من الرحمن ہے مگر افسوس ہے کہ یہ کتاب مکمل نہیں ہو سکی۔لیکن جس قدر حصہ لکھا گیا اس میں اس بحث کے سب بنیادی اصول آگئے ہیں جنہیں آگے چلا کر اس تحقیق کو مکمل کیا جا سکتا ہے۔اس کتاب میں آپ نے اس بحث کے لئے تین مراحل مقرر کئے ہیں:۔اول:۔زبانوں کا ایسا اشتراک ثابت کرنا جس سے یہ ظاہر ہو کہ وہ ایک مشترک ماخذ سے نکلی ہیں۔دوم :۔یہ ثابت کرنا کہ وہ مشترک ماخذ جس سے موجودہ زبانیں نکلی ہیں وہ عربی ہے۔جس کے لئے آپ نے:۔(الف) عربی کے مفردات کے نظام (ب) اس کی تراکیب کے نظام (ج) اس کے اشتقاق کے نظام (د) اس کی تراکیب کے الفاظ کے مقابل پر معانی کی وسعت اور (ھ) اس کے بنیادی اسماء کی حکمت وغیرہ کو پیش کیا۔لامتی باب ۲۴ آیت ۲۹