سلسلہ احمدیہ — Page 431
۴۳۱ ذریعہ دنیا میں امن قائم کرنے والا ہے۔یہ خدا کی تقدیر ہے جو بہر حال ہو کر رہے گی۔پس لوگوسن لو اور یاد رکھو کہ یہی وہ بات ہے جس میں تم اس وقت شک میں پڑے ہوئے ہو۔ان الہامات میں خدا نے نہایت لطیف رنگ میں نہ صرف جماعت کے آئندہ حالات کا ایک فوٹو کھینچ دیا ہے۔بلکہ سارے درمیانی مراحل بیان کر کے اس آخری نقشہ کی جھلک بھی دکھا دی ہے جو سب سے آخر میں ظاہر ہونے والا ہے پھر فرماتا ہے۔يَا عَيْسَ إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ إِلَيَّ وَمُطَهَّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ لَ یعنی اے خدا کے مسیح دنیا کے لوگ تیرے مٹانے کے لئے طرح طرح کی چالیں چلیں گے۔لیکن ہم خود تیری حفاظت کریں گے اور تیرا انجام ہمارے ہاتھوں میں ہو گا۔اور خدا تجھے عزت کے ساتھ اپنی طرف اٹھائے گا اور تجھے ان تمام الزاموں سے بری کرے گا جو تیرے منکر تجھ پر لگائیں گے اور خدا تیرے ماننے والوں کو قیامت کے دن تک تیرے انکار کرنے والوں پر غالب رکھے گا۔اس الہام میں بھی جماعت کے لئے عظیم الشان ترقیات کا وعدہ دیا گیا ہے جس کا دامن قیامت تک وسیع ہے اور خدا نے اس بات کی خوشخبری دی ہے کہ جماعت احمد یہ دنیا کے آخری دنوں تک حضرت مسیح موعود کے منکروں پر غالب چلی جائیں گی اور یہ غلبہ ہر رنگ کا ہوگا یعنی کسی زمانہ میں کسی رنگ کا اور کسی زمانہ میں دوسرے رنگ کا۔لیکن بہر حال اب قیامت کے دن تک اس غلبہ میں کوئی بات رخنہ انداز نہیں ہو سکتی۔پھر خدا تعالیٰ حضرت مسیح موعود سے فرماتا ہے۔میں تجھے برکت پر برکت دوں گا یہانتک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔۔عالم کشف میں وہ بادشاہ دکھائے گئے جو براہین احمدیہ، ہر چہار حصص روحانی خزائن جلد اصفحه ۶۶۴ بقیه حاشیه در حاشیه نمبر۴