سلسلہ احمدیہ — Page 430
۴۳۰ طبعاً بہت مجمل اور مختصر پیمانہ پر ہے مگر اس سے ایک عقلمند آدمی سلسلہ کی آئندہ ترقی اور اس ترقی کی نوعیت کا کسی قدر اندازہ لگا سکتا ہے۔سوسب سے پہلے تو ہم حضرت مسیح موعود کا وہ الہام درج کرنا چاہتے ہیں جس میں خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کے سلسلہ کی ترقی کے مختلف مراحل بیان فرمائے ہیں۔چنانچہ ابھی حضرت مسیح موعود کے دعوئی کی ابتداء ہی تھی کہ خدا نے آپ کو مخاطب کر کے فرمایا۔أَلَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ فَبَرَّأَهُ اللهُ مِمَّا قَالُوا - وَكَانَ عِنْدَ اللَّهِ وَجِيهًا - اليْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ فَلَمَّا تَجَلَّى رَبُّهُ لِلْجَبَلِ جَعَلَهُ دَكَّا وَاللَّهُ مُؤْهِنُ كَيْدَ الْكَافِرِينَ - بَعْدَ الْعُسْرِ يُسْرَ - وَلِلَّهِ الْآمُرُ مِنْ قَبْلُ وَمِنْ بَعْدُ - أَلَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ - وَلِنَجْعَلَهُ ايَةً لِلنَّاسِ وَرَحْمَةً مِّنَّا وَكَانَ أَمُرًا مَّقْضِيًّا قَوْلُ الْحَقِّ الَّذِي فِيهِ تَمْتَرُونَ - ل یعنی کیا خدا اپنے اس بندے کی نصرت کے لئے کافی نہیں جسے اس نے دنیا میں اصلاح کے لئے مبعوث کیا ہے خدا اسے ان الزاموں سے بری کرے گا جولوگ اس پر لگائیں گے اور دنیا خواہ کچھ کہے وہ خدا کے دربار میں عزت والا ہے۔ہاں ہم دوبارہ کہتے ہیں کہ کیا خدا اپنے اس بندے کی نصرت کے لئے کافی نہیں۔جب لوگ اس بندے کے رستے میں مشکلات کے پہاڑ کھڑے کر دیں گے تو خدا ان پہاڑوں کو پاش پاش کر کے اڑادے گا۔اور خدا ان خفیہ سازشوں کو بھی ملیا میٹ کر دے گا جو اس کے منکر اس کے خلاف کریں گے اور ان مشکلات کے زمانہ کے بعد آسانی کا زمانہ آئے گا اور حکومت تو آگے اور پیچھے سب خدا ہی کی ہے کسی وقت مخفی اور کسی وقت ظاہر۔ہم تیسری دفعہ کہتے ہیں کہ کیا خدا اپنے اس بندے کی نصرت کے لئے کافی نہیں۔ہاں وہی خدا جواب اپنے اس بندے کو دنیا کے لئے ایک نشان بنانے والا ہے اور اسے اپنی رحمت کا علمبر دار بنا کر اس کے براہین احمدیہ ہر چہار خصص روحانی خزائن جلد اصفحه ۶۱۵، ۶۱۶ بقیه حاشیه در حاشیه نمبر ۳ -