سلسلہ احمدیہ — Page 412
۴۱۲ ایک ایک دو دو اور تین تین ماہ کی رخصت لے کر اپنے آپ کو ہندوستان کی تبلیغ کے لئے پیش کریں۔نوجوان اپنی تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد مگر کام ملنے سے پہلے حسب حالات اپنی زندگیوں کو سلسلہ کی تین سالہ خدمت کے واسطے وقف کریں۔بیکار جنہیں ہندوستان میں کام نہیں ملتا وہ مرکز سلسلہ کے مشورہ کے ماتحت مختلف بیرونی ممالک میں نکل جائیں۔قادیان کے گردونواح کے علاقہ میں تبلیغ کی مخصوص مہم جاری کی جائے اور بعض نئے علاقوں کی تبلیغی سروے کروائی جائے نیز جماعت احمدیہ کے پریس کو بھی زیادہ مضبوط اور زیادہ وسیع کیا جاوے وغیرہ وغیرہ۔سوم بچوں اور نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کی طرف خاص توجہ دی جاوے۔مثلاً سوائے کسی حقیقی مجبوری کے جماعت کے سب لوگ جن کے لئے ایسا کرنا ممکن ہے قادیان میں اپنے بچوں کو تعلیم کے لئے بھجوائیں۔اور سلسلہ کے قائم کردہ بورڈنگوں میں ان کو رکھیں جہاں خاص اصول کے ماتحت ان کی تربیت کی جاوے۔اور والدین اپنے بچوں کو اعلی تعلیم میں ڈالنے سے پہلے سلسلہ کے مرکزی کارکنوں سے مشورہ لیا کریں جو بچوں کے رجحان اور والدین کے حالات کے علاوہ سلسلہ کی ضروریات کو بھی اس مشورہ میں ملحوظ رکھیں وغیرہ وغیرہ۔چهارم مرکز سلسلہ کی مورچہ بندی کا خاص پروگرام شروع کیا جاوے۔مثلاً جن جن احمدیوں کو توفیق ہو وہ قادیان میں اپنا مکان بنائیں۔قادیان میں جائداد خریدیں اور قادیان کے اردگرد بھی جہاں تک ممکن ہو سلسلہ کی جائداد پیدا کی جاوے۔اور مرکز کے ماحول میں اپنے اثر کو زیادہ مضبوط اور زیادہ پختہ کر دیا جائے۔اور اس غرض کے لئے روپیہ اس طرح فراہم کیا جائے کہ ہر احمدی جسے توفیق ہو وہ اپنی آمد کے ۱٫۵ سے ۱٫۳ حصہ تک ایک میعادی امانت