سلسلہ احمدیہ — Page 217
۲۱۷ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ یعنی اللہ ایک ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔اور محمد ﷺے خدا کے رسول ہیں جن کے ذریعہ اس نے اپنی شریعت نازل کی ہے۔“ قرآنی تعلیم کا یہ ایک ایسا جامع اور مانع خلاصہ ہے کہ دوسرا کوئی مذہب اس کی نظیر پیش نہیں کر سکتا۔ان الفاظ میں واقعی اور سچ سچ اسلام کا نچوڑ آ جاتا ہے جو یہی ہے کہ خدا کو ایک یقین کرو اور کسی کو اس کا شریک نہ بناؤ۔نہ بت کو نہ انسان کو۔نہ جانور کو نہ حیوان کو۔نہ سورج کو نہ چاند کو۔نہ پہاڑ کونہ در یا کو۔نہ مال کو نہ دولت کو۔نہ دوست کو نہ عزیز کو۔نہ مل کو نہ قوم کو۔بلکہ ایک واحد خدا کی پرستش کرو جس نے ساری دنیا کو پیدا کیا ہے جو خالق ہے اور مالک ہے اور رازق ہے۔وہ قدیر ہے اور کوئی بات اس کے قبضہ قدرت سے باہر نہیں۔وہ علیم ہے اور کوئی بات اس سے چھپی ہوئی نہیں۔ہمارا جسم اور ہماری روح اور ہمارا ہر ذرہ اور اس کی ہر طاقت اسی کی پیدا کردہ ہے اور اسی کے سہارے پر قائم ہے۔وہ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔وہ کھانے اور پینے اور سونے اور آرام کرنے اور شادی کرنے اور بیٹا جننے سے پاک ہے۔وہ دیکھتا ہے بغیر ظاہری آنکھوں کے اور سنتا ہے بغیر ظاہری کانوں کے اور بولتا ہے بغیر ظاہری زبان کے اور پکڑتا ہے بغیر ظاہری ہاتھوں کے۔وہ لطیف ہے اور نظروں سے پوشیدہ۔وہ غیر محدود ہے اور شکل وصورت کی قیود سے بالا۔مگر وہ ہر جگہ موجود ہے اور ہر چیز کو دیکھتا ہے اور ہر بات کو سنتا ہے اور اس کی کوئی صفت معطل نہیں۔وہ ایک محبت کرنے والا مہربان خدا ہے اور اس کی محبت کو کوئی دوسری محبت نہیں پہنچتی نہ باپ کی نہ ماں کی۔نہ خاوند کی نہ بیوی کی۔نہ بھائی کی نہ بہن کی۔نہ دوست کی نہ عزیز کی مگروہ ایک حکیم اور دانا خدا ہے اور جب کوئی شخص اپنے خبث اور شرارت میں انتہا کو پہنچ جاتا ہے تو وہ اسے اصلاح کی غرض سے پکڑتا اور سزا بھی دیتا ہے لیکن وہ ایک کینہ ورخدا نہیں بلکہ جب کوئی شخص اس کی طرف تو بہ اور استغفار کے ساتھ جھکتا ہے تو وہ معاف کر دیتا ہے اور کچی تو بہ کو جو الله اصلاح کی موجب ہور د نہیں کرتا۔یہ وہ خدا ہے جسے اسلام نے پیش کیا اور آنحضرت ﷺ نے دنیا