صفات باری تعالیٰ

by Other Authors

Page viii of 153

صفات باری تعالیٰ — Page viii

فرمائی ہے۔حضرت خلیفہ مسیح الرابع نے ان صفات کے متعلق خطبات کا سلسلہ جار فرمایاتھا۔اور حضرت خلیفۃ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بروح القدس بھی اس سلسلہ کو جاری فرمائے ہوئے تھے۔اللہ تعالیٰ نے بھی قرآن کریم میں فرمایا ہے صِبْغَةَ اللهِ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللهِ صِبْغَةً (البقرۃ:۱۳۹)‘ آنحضرت صلی ایتم کی طرح آپ کے غلام صادق حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی اس رنگ میں رنگیں تھے اور سچ ہے کہ عباد الرحمن وہ ہیں جو اللہ تعالیٰ کی صفات کا رنگ اپنے پر چڑھا لیتے ہیں۔ہمارے آقا حضرت محمد سلیمی ایام فدا نفسی وابی و امی وہ تھے جو اس قافلہ قدوسیان کے قافلہ کے سالار تھے۔اللهم صل علی محمد و آل محمد۔اس موقع پر میں اپنے ان دوستوں کا ممنون ہوں جنہوں نے ان مضامین کو کتابی شکل میں ڈھالنے میں میری مدد کی ہے۔ان میں برادرم مکرم ناصر احمد صاحب شمس سیکرٹری فضل عمر فاؤنڈیشن ربوہ اور مکرم برادرم ایم اے بسمل چٹھہ صاحب ایڈیشنل ناظر صاحب اشاعت صدر انجمن احمدیہ پاکستان کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے اپنا قیمتی وقت صرف کر کے اس کتاب کی اشاعت میں ہماری مدد کی۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ ان کے ساتھ ہو۔آمین اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اپنی جناب خاص سے انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔قارئین کرام سے درخواست ہے کہ وہ اس کتاب کو مفید پائیں تو ہم سب کے لئے دعائے خاص کریں، اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ خدمت دین کی توفیق عطا فرما تا چلا جائے۔آمین والسلام خاکسار اقبال احمد نجم پروفیسر جامعہ احمدیہ یو کے بروز جمعۃ المبارک ۱۱ جنوری ۲۰۰۸-۲۰۱۵