صفات باری تعالیٰ — Page 57
یعنی الأسماء الحسنى ٢٢ - النَّصِيرُ مدد کر نے والا۔فرمایا: هُوَ مَوْلَا كُمْ فَنِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ (الحج: ٧٩) بہترین مالک اور سب سے بہتر مدد کرنے والا۔۵۷ خدا تعالیٰ کی مدد کے بغیر کوئی سلسلہ روحانی پنپ نہیں سکتا۔چنانچہ سلسلہ عالیہ احمدیہ کے بانی حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ” چنانچہ اُس نے اس سلسلہ کے قائم کرنے کے وقت مجھے فرمایا کہ زمین میں طوفانِ ضلالت بر پا ہے۔تو اس طوفان کے وقت میں یہ کشتی طیار کر جو شخص اس کشتی میں سوار ہوگا وہ غرق ہونے سے نجات پا جائے گا اور جوانکار میں رہے گا اس کے لئے موت در پیش ہے۔۔۔اور اس خدا وند خدا نے مجھے بشارت دی ہے کہ۔۔۔۔تیرے بچے متبعین اور مبین قیامت کے دن تک زندہ رہیں گے اور ہمیشہ منکرین پر انہیں غلبہ رہے گا۔“ ۶۳۔خَيْرُ النَّاصِرِين (فتح اسلام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۵) سب سے بہتر مدد کرنے والا جس کی مدد میں خیر وخوبی ہے۔فرمایا: بَلِ اللهُ مَوْلَا كُمْ وَهُوَ خَيْرُ النَّاصِرِينَ (آل عمران: ۱۵۱) اللہ تمہارا مولیٰ ہے اور وہ سب مدد کرنے والوں سے بہتر ہے۔حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ علیہ السلام فرماتے ہیں: کس قدر ظاہر ہے نور اس مبداء الانوار کا بن رہا ہے سارا عالم آئینہ ابصار کا