صفات باری تعالیٰ — Page 56
یعنی الأسماء الحسنى ۵۹ - الصَّبُوْرُ ۵۶ بڑا صبر کرنے والا، تمل اور برداشت کرنے والا۔انسان جب صبر کرتا ہے تو ایک تلخی برداشت کرتا ہے لیکن خدا تعالیٰ جو سب نقائص اور نقصانوں سے پاک ذات ہے۔اس کا صبر کرنا یہ ہے کہ مواخذہ میں جلدی نہ کرے جب کہ وہ ڈھیل دیتا چلا جاتا ہے تا ایک شخص اپنی درستی کرلے اور اصلاح کرلے۔٢٠ - خَيْرُ الرَّزِقِينَ سب سے افضل اور بہتر رزق دینے والا۔فرمایا: وَإِنَّ اللَّهَ لَهُوَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ (الحج:۵۹) اور بے شک اللہ ہی ہے جو سب رزق دینے والوں میں سے بہتر اور افضل رزق دیتا ہے۔خدا تعالیٰ ہر مخلوق کو اس کا رزق پہنچارہا ہے جو اس کا احسان عظیم ہے۔۶۱ - النَّاصِرُ مدد کرنے والا۔اس اسم کے مشتقات قرآن مجید میں بکثرت پائے جاتے ہیں اور ہر جگہ ہی اس کے احسانوں کی جھلک نظر آتی ہے۔جیسے کہ فرمایا: وَ لَقَدْ نَصَرَكُمُ اللهُ بِبَدْرٍ وَ انْتُمْ أَذِلَّةٌ - (آل عمران: ۱۲۴) بدر کی جنگ میں اللہ تعالیٰ نے تمہاری مدد کی اور تم بہت تھوڑے تھے۔یعنی ظاہری اسباب نا پید تھے۔صرف خدا کے فضل سے اور تائید و نصرت سے تمہیں کامیابی ہوئی۔نیز فرمایا: نَصْرُ مِنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ۔إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ - (الصف: ۱۴) (النصر : ٢)