صفات باری تعالیٰ

by Other Authors

Page 130 of 153

صفات باری تعالیٰ — Page 130

عباد الرحمان کی خصوصیات جھوٹ سب بد اخلاقیوں کی جڑ ہے اور اس کے ترک کرنے سے انسان کو تو فیق ملتی ہے کہ وہ دوسری اخلاقی برائیوں سے بھی بچ جائے۔عبادالرحمن کی گیارھویں خصوصیت وہ اللہ کے نیک بندے جو رحمان خدا کی صفات کے مظہر ہوتے ہیں۔اتنے مصروف ہوتے ہیں کہ ان کے لئے وقت ضائع کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہام ہوا۔انْتَ الشَّيْحُ الْمَسِيحُ الَّذِي لَا يُضَاعَ وَقْتُه ( تذکره صفحه ۴۰۱) عباد الرحمن کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ وَإِذَا مَرُ وا بِاللَّغْوِ مَرُوا كِرَ اما جب کبھی وہ لغو باتوں کے پاس سے گزرتے ہیں تو ان سے بچ کر صحبت صالحین اختیار کرتے ہیں۔کیونکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔كُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ۔صادق اور پاکباز لوگوں کی مصاحبت اختیار کرو ضرت خلیفہ المسیح الثانی فرماتے ہیں : ”میرے نزدیک موجودہ زمانہ میں جولغویات پائی جاتی ہیں اُن میں سب سے مقدم سینما ہے جو قومی اخلاق کے لئے نہایت ہی مہلک اور تباہ کن چیز ہے اور تمدنی لحاظ سے بھی ملکی امن کے لئے خطرہ کا موجب ہے۔۔یہ ایک بدترین لعنت ہے جس نے سینکڑوں شریف خاندانوں کی عورتوں کو ناچنے والی بنادیا ہے۔۔۔۔کوئی فلم ایسی نہیں ہوتی جس میں گانا بجانانہ ہو۔اور گا نا بجانا اسلام میں سخت منع ہے۔۔۔۔اور قرآن کریم کی اس آیت سے پتہ لگتا ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کا بندہ ہی نہیں بن سکتا جب تک وہ گانے بجانے کی مجلسوں سے الگ نہ ہو۔۔۔۔اسی بناء پر میں نے اپنی جماعت کو یہ ہدایت کی ہے کہ وہ سینما نہ دیکھا کرے کیونکہ اس میں گانا بجانا ہوتا ہے جو انسانی قلب کوخدا تعالیٰ کی طرف سے غافل کر دیتا ہے۔۔۔۔۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم