صفات باری تعالیٰ — Page 89
یعنی الأسماء الحسنى ۲۶ ١٢٦ - الضار اعمال بد کے برے نتائج ظاہر کرنے والا ، خیر وشر کا خالق اور مالک اور ہلاکت خیز۔۱۲۷ - شَدِيدُ الْمِحَال بڑی قوت والا۔فرمایا: وَهُمْ يُجَادِلُونَ فِي اللَّهِ وَهُوَ شَدِيدُ الْمِحَالِ۔(الرعد: ۱۴) اور وہ کا فر اللہ کے بارہ میں جھگڑا کرتے ہیں اور وہ تو بڑی قوت والی ہستی ہے۔۱۲۸- الْحَسِيْب کافی حساب لینے والا۔اس اسم کے دونوں معنی ہیں۔حساب کہتے ہیں کسی چیز کا کافی ہونا۔جیسے کہتے ہیں حسبی الھنی یہ چیز مجھے کافی ہوئی اور بعض علماء کے نزدیک الحسیب بمعنی محاسب بھی ہے۔سورۃ النساء میں فرمایا: إنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ حَسِيبًا - (النساء: ۸۷) یہ اسم احزاب ع ۵ میں بھی آیا ہے۔جو مالک ہے وہی احتیاج کو پورا کرنے کے لئے کافی بھی ہو گا۔کیونکہ وہ اس کی کنہ تک کو جانتا ہے اور اسی طرح وہ جس نے احکام بھیجے۔انسانوں کو اخلاقی اقدار کے مطابق چلانا چاہتا ہے۔تب تو وہ محاسبہ بھی کرے گا۔۱۲۹ - سَرِيعُ الْحِسَابِ جلد حساب کرنے والا۔یہ اسم قرآن کریم میں کئی جگہ استعمال ہوا ہے۔مثلاً کافروں کے بد اعمال کی سزا انہیں جلد دینے کے لئے بھی اور مومنوں کو ان کے اعمال صالحہ کی جزاء دینے کے لئے بھی یہی اس کی مالکانہ شان ہے کہ ہر ایک کے اعمال کا لحاظ رکھتے ہوئے اجزاء بڑھ چڑھ کر دے۔(اپنی کیفیت و کمیت کے لحاظ سے ) اور سزا اس قدر دے جس سے مقصد عظیم کا حصول ۸۹