صدق المسیح

by Other Authors

Page 52 of 64

صدق المسیح — Page 52

کے صحابہ ہو گئے اسی اعتبار سے محمود حسن صاحب نے اپنے آپ کو حضرت ابو بکر کے سفاہل پر کھڑا کرتے ہوئے خود کو رشید احمد گنگوہی کا خلیفہ برحق لکھا۔چنانچہ مرثیہ کے ٹائٹل پیج پر جہاں محمود حسن صاحب کا نام درج ہے لکھا ہے: مرثیہ چکیده قلم فیض رقم علامہ فروع و اصول جامعه معقول و منقول حضرت مولانامحمود حسن صاحب خلیفہ برحق مولا نا رحمۃ اللہ علیہ یہی وجہ ہے کہ محمود حسن صاحب گنگوہ کو کعبہ سے بھی افضل سمجھتے ہیں لکھتے ہیں: پھریں تھے کعبہ میں بھی پوچھتے گنگوہ کا رستہ جو رکھتے اپنے سینوں میں تھے ذوق شوق عرفانی واہ کیا خوب ہے دیو بندی ایمان مزید سنئے : دیو بندی بزرگ حاجی امداداللہ مہاجر مکی نے تو یہاں تک فرمایا ہے: یہ فقیر جہاں رہیگا وہیں کعبہ اور مدینہ اور روضہ ہے۔“ 66 (مرثیه صفحه : ۱۳) (خیر الافادات ملفوظات مولانا اشرف علی تھانوی ناشر ادرہ اسلامیات لاہور اگست ۱۹۸۲ء) واہ رے دیو بندیو! تمہارے عشق رسول کے دعوے۔تم نے عشق رسول کے ساتھ ساتھ مکہ مدینہ اور روضہ شریف سے بھی خوب عشق کیا ہے۔اب ہم پوچھتے ہیں کہاں محمد کے عاشق جو ان عشاق رسول سے پوچھیں کہ عشق محمد کے نام پر تم نے کیسے کیسے گل کھلائے ہیں خود تو ایسا عقیدہ رکھ کر بھی عشاق رسول اور دوسروں کو رسول اللہ کی توہین کرنے والے بتاتے ہیں۔52