صدق المسیح — Page 40
آٹھواں جھوٹ مفتی صاحب موصوف کا آٹھواں بہتان کہ مرزا قادیانی نے لکھا ہے کہ: قادیان۔تین شہروں کا نام اعزاز کے ساتھ قرآن شریف میں درج کئے گئے مکہ، مدینہ (ازالہ اوہام در روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۴۰ حاشیه ) قرآن مجید پڑھنے والا ہر مسلمان جانتا ہے کہ قرآن مجید میں کہیں قادیان کا لفظ نہیں ہے اور عام وہ مسلمان جو قرآن مجید پڑھا ہوا نہیں ہے اس نے بھی کبھی تصور تک نہ کیا ہوگا که قادیان کا لفظ قرآن مجید میں ہوگا۔دراصل مرزا قادیانی کا یہ جھوٹ تنہا اتنا بڑا جھوٹ ہے پوری اسلامی بلکہ انسانی تاریخ میں ایسا صریح جھوٹ کوئی بھی نہ بولا ہوگا۔بلا شبہ ہر مسلمان کو یہ حق ہے بلکہ ہر مسلمان کا فرض ہے کہ مرزائیت کے شیطانی قلعہ پر سنگ باری کرتے ہوئے اس صریح جھوٹ کا خوب خوب اعلان کرے۔جواب: صدق المسیح الموعود : - مفتی صاحب موصوف کے اس جاہلانہ بہتان کا جواب: واہ رے جوش جہالت خوب دکھلائی ہے رنگ جھوٹ کی تائید میں حملے کریں دیوانہ وار ( حضرت مسیح موعود ) دشمنی ایک ایسا زہر ہے جس سے عقل انصاف خوف خدا زائل ہوتا ہے اور مفتی صاحب بھی اسی کا شکار ہوئے ہیں۔جس کتاب سے مفتی صاحب نے صرف نصف فقرہ لے کر لوگوں کو دھوکہ دینا چاہا ہے۔وہاں پر صاف لکھا ہے کہ یہ کشفی حالت ہے اور خواب کو 40