صدق المسیح

by Other Authors

Page 31 of 64

صدق المسیح — Page 31

چھٹا جھوٹ مفتی صاحب موصوف کا چھٹا بہتان ، لکھتے ہیں: مرزا نے لکھا ہے کہ وہ خلیفہ جسکی نسبت بخاری میں لکھا ہے کہ آسمان سے اسکی نسبت آواز آئیگی۔اب سوچو کہ یہ حدیث کس پایہ اور رتبہ کی ہے جو ایسی کتاب میں درج ہے جو اصح الکتب بعد کتاب اللہ ہے۔(شہادۃ القرآن در روحانی خزائن جلد ۶ صفحه: ۳۳۷) مرزا کا یہ دعویٰ کہ بخاری شریف میں ایسی کوئی حدیث ہے یہ سراسر جھوٹ ہے مرزا قادیانی کذاب جہانی کی کذب بیانی ہے ایسی کوئی حدیث نہیں۔جواب :: الموعود :- ہو مجھ کو کیا تم سے گلہ ہو کہ مرے دشمن جب یونہی کرتے چلے آئے ہو تم پیروں سے ابوالانبیاء حضرت ابراہیم علیہ السلام کو قرآن کریم سچا کہتا ہے۔تم ان کے متعلق کہتے ہو کہ انہوں نے نعوذ باللہ تین جھوٹ بولے گویا تمہارے نزدیک جھوٹ بولنا معیار صداقت ہے پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر اگر تم اعتراض کرو تو تم معذور ہو۔علامہ سعد الدین تفتازانی یہ ملانحسر و ملا عبد الحکیم ان تینوں نے لکھا ہے کہ حدیث تَكْفُرُ لَكُمُ الْأَحَادِیتُ بَعْدِی بخاری میں ہے حالانکہ یہ حدیث موجودہ بخاری میں نہیں ہے۔توضیح شرح تلویح جلد : ۱ صفحه: ۲۶۱) اسی طرح حديث خَيرُ السَّوْدَانِ ثَلَاثَةٌ لُقْمَانُ وَبَلَالُ وَمَهْجَعُ ولَى رَسُوْلُ اللهِ صلى الله عليهِ وَسَلَّمَ رَوَاهُ البُخَارِي فِي صَحِيْحِهِ۔عَنْ وَاثِلَةِ ابْنِ 31۔۔۔