صدق المسیح

by Other Authors

Page 29 of 64

صدق المسیح — Page 29

--- ۱۱۲۳ھ۔(۴) حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی المتوفی ۱۷۶ اھ۔(۵) حضرت شاہ اسماعیل شہید بالاکوٹ ۱۲۴۶ھ۔بانی دیوبند مولا نا محمد قاسم نانوتوی فرماتے ہیں: ایک وقت آئیگا جب امام مہدی علیہ السلام بھی پیدا ہونگے اور اُس وقت جو اُن کی اتباع نہ کرے گا اور امام پہچان کر ان کی پیروی نہ کریگا وہ جاہلیت کی موت مریگا۔“ قاسم العلوم معہ ترجمہ انوار النجوم صفحہ :۱۰۰) اُمید ہے کہ اس وضاحت کے بعد احباب بصیرت خود فیصلہ کریں گے کہ مؤلف فولڈر نے سوائے جھوٹ اور غلط بیانی کے کچھ بھی نہیں لکھا۔بائیبل کے بیان کے مطابق آخری زمانہ میں آنے والے موعود کا وقت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد سے ۱۲۹۰ سال بعد بتایا گیا ہے۔ملاحظہ ہو دانیال نبی کی کتاب باب ۱۲ آیت ۹ تا ۱۲ جسمیں لکھا ہے: ائے دانی ایل تو اپنی راہ چلا جا کہ یہ باتیں آخر کے وقت تک سر بمہر رہیں گی اور بہت لوگ پاک کئے جائیں گے اور سفید کئے جائیں گے اور آزمائے جائیں گے لیکن شریر شرارت کریں گے اور شریروں میں سے کوئی نہیں سمجھے گا پر دانشور سمجھیں گے اور جس وقت سے دائمی قربانی موقوف کی جائیگی اور بتوں کو تباہ کیا جائیگا ایک ہزار دوسونوے دن ہوں گے۔دانیال نبی کی یہ پیشینگوئی آخری زمانہ میں مسیح موعود کی آمد کے وقت کا پتا دیتی ہے اس میں پہلے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور کے وقت کی دو نشانیاں بتائی گئی ہیں۔اول :: دائمی قربانی کا موقوف کیا جانا: - دائمی قربانی کے لئے بائیبل کی رو سے بنی اسرائیل کو حکم تھا کہ ہر روز صبح و شام ایک ایک برس کے دو بکرے خدا کے سامنے پیش کریں۔29