صدق المسیح — Page iii
بسم الله الرحمن الرحيم پیش لفظ اللہ تعالیٰ نے سیدنا حضرت اقدس مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کو الہاماً فرمایا: لا نبقى لك من المخزيات شيئاً یعنی ہم تیرے متعلق ایسی باتوں کا نام و نشان نہیں چھوڑیں گے جن کا ذکر تیری رسوائی کا موجب ہو۔( تذکرہ صفحہ 406 مطبوعہ 2006 قادیان) شروع سے ہی معاندین و مخالفین احمدیت کی طرف سے جماعت احمدیہ پر گھسے پٹے اور دل آزار اعتراضات ہوتے رہے ہیں۔لیکن مخالفین احمدیت پر افسوس اس بات کا آتا ہے کہ وہ سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا گہرائی سے مطالعہ کئے بغیر بلکہ مخالفین احمدیت کی کتب کا ہی مطالعہ کر کے جماعت احمدیہ اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف کتب لکھنے کی گستاخی کرتے ہیں۔مخالفین احمدیت کی جس قدر بھی کتب کا مطالعہ کیا جائے ان میں ایک ہی طرح کے اعتراضات دکھائی دیتے ہیں صرف فرق اس قدر ہوتا ہے کہ طرز بیان کچھ مختلف ہوتا ہے۔لیکن جماعت احمد یہ ہمیشہ خدمت اسلام بجا لاتے ہوئے اعتراضات کے جواب دیتی رہی ہے اور جماعت احمدیہ کی طرف سے پیش کردہ جوابات اپنے اندر دلائل اور سچائی کا نا قابل رڈ ٹھوس علمی مواد رکھتے ہیں۔اس لئے آج تک اُن جوابات کے رد کی استطاعت کسی کو نہیں ملی۔مفتی نذیر احمد قاسمی کی طرف سے اس قسم کے اعتراضات پر مشتمل ایک فولڈر بانڈی پورہ کشمیر سے شائع ہوا جس کا عنوان ”مرزا قادیانی کے جھوٹ“ رکھا گیا۔اس کو پڑھ کر معلوم