صدق المسیح

by Other Authors

Page 13 of 64

صدق المسیح — Page 13

--- تورات وانجیل میں طاعون کی پیشگوئی مرزا صاحب نے لکھا ہے تو رات اور انجیل زکر یا۱۲/۱۴ پرانا عہد نامہ میں طاعون کی پیشگوئی ہے جھوٹ نہیں ہے۔تاریخ انبیا ہو شاہد ہے کہ ہمیشہ سے ہی منکرین و مخالفین نے انبیاء علیہم السلام پر ایسے ہی جاہلانہ حملے کئے ہیں جیسا کہ آج کے کور باطن ملاں اسوقت کے موعود پر کر رہے ہیں۔حضرت احمد علیہ السلام نے متی کی انجیل کا حوالہ دیا ہے جو کہ درست ہے۔انجیل مطبوعہ ۱۸۵۷ء میں متی ۲۴/ ۸ پر مذکور ہے کہ مسیح کی ایک نشانی مری کا پڑنا بھی ہے لیکن بعد میں عیسائیوں نے اس کی متی ۲۴/ ۸ سے نکال دیا ہے۔يُحَرِّفُوْنَ الْكَلِمَ عَنْ مَّوَاضِعِهِ (نساء ۴۶ ع ۷ ) لیکن اگر تم نے مزید تسلی کرنی ہو تو انجیل لوقا ۱۰/۲۱ پر جو ۱۹۲۸ء میں چھپی ہے اس میں بھی موجود ہے اور لکھا ہے کہ ”جابجا کال اور مری پڑیگی۔“ لڑائیاں ہونگی ، بھونچال آئیں گے اور مری پڑیگی ( طاعون ) لوقا ۱/۲۱اوز کر یا ۱۲/۱۴ چنانچہ بائیل انگریزی زکریا ۱۲/۱۴ میں تو لفظہ "Plague" بھی موجود ہے ۱۸۸۲ء میں یہ طاعون بھی پڑی۔چنانچہ حضرت مسیح موعود نے تو رات میں بھی طاعون کی پیشگوئی کا ذکر کیا ہے۔لہذا اس کے لئے زکریا ۱۲/۱۴ دیکھو اور انگریزی بائیل مطبوعہ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس ۱۸۸۵ء صفحہ : ۱۰۰۷ میں تو لفظ Plague بھی موجود ہے۔And this shall be the plague where with the lord will smite all the people۔(Zakaria 14/12) یعنی یہ پلنگ ہوگی جس سے خدا تعالیٰ کے گھر کے خلاف لڑائی کرنے والوں کی ہلاکت ہوگی۔نوٹ: بائیبل کے اس حوالہ میں جو لفظ plague استعمال ہوا ہے اسکا ترجمہ طاعون ہی ہے چنانچہ ملاحظہ ہو انگریزی عربی ڈکشنری موسومه به القاموس العصری انگلیزی عربی مؤلفه 13