صدق المسیح — Page 9
دوسرا جھوٹ مفتی نذیر احمد قاسمی اپنے فولڈر میں لکھتے ہیں: ”مرزا قادیانی نے لکھا ہے کہ تاریخ دان جانتے ہیں کہ آنحضور کے گھر میں گیارہ لڑکے پیدا ہوئے اور سب کے سب فوت ہو گئے۔(چشمہ معرفت صفحه ۲۸۶ روحانی خزائن جلد ۲۳، صفحہ: ۲۹۹) یہ خالص جھوٹ ہے آج تک کسی ایک مورخ نے کہیں نہیں لکھا کہ آنحضرت کے گیارہ لڑکے پیدا ہوئے مرزا قادیانی کے اس جھوٹ بلکہ سفید جھوٹ کے متعلق ہر مسلمان کو حق ہے کہ ہر مرزائی سے پوچھے کہ تمہارے مرزا نے یہ کیا لکھا ہے اور کیوں لکھا ہے۔“ جواب :: صدق امسیح الموعود : قارئین کرام! حضرت بانی جماعت احمدیہ علیہ السلام کی وہ عبارت ذیل میں درج کر رہا ہوں جس پر کور باطن مفتی نے بلا تحقیق بغض و عناد کا اظہار کرتے ہوئے اعتراض کیا ہے۔حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں ” آپ ( یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) تو گیارہ بچوں کے فوت ہونے پر بھی صبر کرنے والے ہیں۔“ ( ملفوظات جلد ۵ صفحه : ۴۱۹) ظاہر ہے کہ حضرت بانی جماعت احمدیہ علیہ السلام نے آنحضرت کی مجموعی اولاد صاحبزادے اور صاحبزادیوں کے لئے بچوں کا لفظ استعمال کیا ہے اور تاریخ اسلام سے ایسا ہی ثابت ہے چنانچہ علامہ شبلی نعمانی صاحب اور جناب علامہ سید سلیمان ند اپنی معروف تصنیف سیرۃ النبی حصہ دوم میں تحریر فرمایا: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد کی تعداد میں سخت اختلاف ہے۔۔9