صدق المسیح — Page 7
سوال:: پہلا جھوٹ ”مرزا قادیانی نے لکھا ہے کہ تاریخ کو دیکھو کہ آنحضرت وہی ایک یتیم لڑکا ہے جس کا باپ پیدائش سے چند دن بعد ہی فوت ہو گیا۔" (پیغام صلح صفحه: ۲۷، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه: ۴۶۵ مرزا قادیانی نے کہا کہ آنحضرت کا باپ پیدائش کے بعد فوت ہوا۔۔۔حالانکہ ہر ایک مسلمان جانتا ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے والد ماجد پیدائش سے پہلے ہی فوت ہو چکے تھے۔جواب:: الموعود : - سید نا حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود علیہ السلام کی سچائی کے ثبوت میں تحریر ہے کہ آج سے تقریباً چار صدیاں قبل مصر کے مشہور و معروف مورخ اسلام علی بن ابراہیم ۱۰۴۴-۹۷۵ھ نے سید نا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ”سیرت حلبیہ کے نام سے چار جلدوں میں تصنیف فرمائی جس کا ترجمہ مولانا قاسمی استاذ دارالعلوم دیو بند نے کیا ہے اُس میں تحریر ہے کہ:- ایک روایت یہ بھی ہے کہ آپ کی عمر اسوقت دو ماہ ہو چکی تھی اور آپ پالنے میں تھے جب آپکے والد کا انتقال ہوا علامہ سہیلی نے روض الانف میں لکھا ہے کہ اس قول پر اکثر علماء کا اتفاق ہے۔(سیرت حلبیہ اردو جلد اول صفحہ: ۷۰ اشائع کردہ کتب خانہ قاسمی دیو بند ) قارئین کرام! حضرت بانی جماعت احمدیہ کی تحریر تو مذکورہ حوالہ کے مطابق ہے آپ ہی فیصلہ کریں اسمیں جھوٹا کون ہے؟ اگر مفتی نذیر احمد قاسمی جھوٹے نہیں ہیں تو پھر کیا