شہدائے احمدیت — Page 52
خطبات طاہر بابت شہداء 47 خطبہ جمعہ کے رمئی ۱۹۹۹ء ہوں۔خلافت ثانیہ کے شہداء ( خطبه جمعه فرموده ۷ رمئی ۱۹۹۹ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے سورۃ بقرہ کی یہ آیت تلاوت فرمائی: وَلَا تَقُوْلُوْا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيْلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءِ ولكِنْ لا تَشْعُرُونَ) (البقرة: ۱۵۵) شہداء کا ذکر چل رہا ہے اسی تعلق میں یہ مرکزی آیت ہے جس کی میں ہر دفعہ تلاوت کرتا جب شہداء کا ذکر خیر چلا تو اس وقت اس کثرت سے شہداء کے نام نہیں تھے جو اب اس مضمون کے تتبع سے آہستہ آہستہ نکل آئے ہیں اور عزیزم غلام قادر کی شہادت نے جو یہ سلسلہ جاری کیا دیا ، اللہ تعالیٰ امید ہے اس کو بھی اس کے ثواب سے محروم نہیں رکھے گا کیونکہ بہت سے ایسے نام ہیں جن کو عام یاد بھلا چکی تھی۔پس ضروری تھا کہ ان کا ذکر بار بار چلے۔اب جو پاکستان میں خصوصیت سے ہمارے اسیران راهہ مولیٰ پڑے ہوئے ہیں ان میں سے بھی اکثر کے نام کولوگ بھلا چکے ہوں گے لیکن اپنے قفس میں بیٹھے ہوئے ان کا دل تو چاہتا ہوگا کہ کہیں تو بہر خدا آج ذکر یار چلے۔فیض نے بہت خوب کہا ہے که