شہدائے احمدیت — Page 188
خطبات طاہر بابت شہدا 181 خطبہ جمعہ ۲ جولائی ۱۹۹۹ء کے نام سے پرائیویٹ پریکٹس کرتے ہیں اور نصرت جہاں سکیم کے تحت تین سال کا وقف کر کے ستمبر ۱۹۹۳ء سے ستمبر ۱۹۹۶ ء تک اپا پا لیگوس ( نائیجیریا) میں خدمت سرانجام دے چکے ہیں۔شادی شدہ ہیں لیکن ابھی اولاد کوئی نہیں۔اللہ انہیں پاکیزہ اولاد سے نوازے۔اس وقت نائب قائد ضلع اور ناظم خدمت خلق ضلع ہیں۔مکرم اظہر محمود ناصر صاحب غیر شادی شدہ ہیں اور سول انجینئر نگ میں Ph۔D کرنے کے لئے آسٹریلیا گئے ہوئے ہیں۔لقمان احمد طاہر صاحب غیر شادی شدہ ہیں اور لقمان کارپوریشن کے نام سے اوکاڑہ میں کیمیکلز کا کام کرتے ہیں اور خدام الاحمدیہ کی ضلعی عاملہ میں ناظم اشاعت، ناظم مال، ناظم عمومی کے علاوہ جماعت کے نائب سیکرٹری جائیداد ہیں۔مکرمہ بنٹی ناصر صاحبہ ہومیو پیتھک فائنل ائر کی طالبہ ہیں اور ابھی غیر شادی شدہ ہیں۔لجنہ اوکاڑہ شہر کی جنرل سیکرٹری کے طور پر خدمت کر رہی ہیں۔شہید مرحوم کی بیوہ ضلع اوکاڑہ کی لجنات کی نائب صدر ہیں۔مکرم چودھری عبد الحمید صاحب محراب پور چودھری عبدالحمید صاحب شہید محراب پور سندھ : تاریخ پیدائش ۱۰ / اپریل ۱۹۸۴ء۔آپ ۱۹۴۷ء میں چودھری سلطان علی صاحب مرحوم کے ہاں ملتان میں پیدا ہوئے۔۱۹۵۷ء میں میٹرک اور ۱۹۵۹ء میں F۔Sc پاس کیا۔بعد ازاں جب آپ کے والد تجارت کے سلسلہ میں محراب پور جا کر آباد ہوئے تو آپ بھی اپنے والد کے کاروبار سے منسلک ہوئے۔آپ کے والد خاندان بھر میں اکیلے احمدی تھے۔آپ نے 13 سال کی عمر میں خود بیعت کی۔بوقت شہادت آپ محراب پور ضلع نوابشاہ کی جماعت احمدیہ کے صدر تھے۔واقعہ شہادت : ۱۰ار اپریل ۱۹۸۴ء کو دس بجے کے قریب ایک غیر احمدی عالم مولوی شاہ محمد صاحب کی عیادت کے بعد اپنی آڑھت کی دکان کی طرف آرہے تھے۔راستہ میں ایک جلد ساز کی دکان پر بچوں کی کتابیں جلد کروانے کے لئے دی ہوئی تھیں۔اس دکاندار سے کتابوں کے بارہ میں پوچھ کر آپ نے سائیکل چلایا ہی تھا کہ پیچھے سے ایک شخص سچل سومرو نے آواز دی کہ عبدالحمید میری بات سننا آواز سن کر آپ نے سائیکل سے پاؤں نیچے رکھا ہی تھا کہ اس نے پیچھے سے آکر آپ کے سینے میں تیز چھری گھونپ دی۔آپ سائیکل سے اتر کر نیچے بیٹھ گئے اور اپنے ہاتھ سے چھری پکڑ کر سینے سے باہر نکای مگر اس کے زخم سے سے آپ کا پھیپھڑا بری طرح مجروح ہو گیا تھا۔قریبی ہسپتال