شہدائے احمدیت

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 174 of 297

شہدائے احمدیت — Page 174

خطبات طاہر بابت شہداء 167 خطبہ جمعہ ۲۵/ جون ۱۹۹۹ء خاندان برباد ہو گیا یعنی وہ عورت جس نے شرارت کی تھی اس کی اولاد کا یہ حال ہوا۔چودھری عبدالرحیم صاحب اور چودھری محمد صدیق صاحب موسیٰ والا چودھری عبدالرحیم صاحب شہید اور چودھری محمد صدیق صاحب شہید۔تاریخ شہادت ۲۶ ستمبر ۱۹۷۶ ء۔چودھری عبدالرحیم صاحب ۱۹۱۰ء میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد صاحب کا نام چودھری شاہ نواز صاحب اور والدہ کا نام حاکم بی بی صاحبہ تھا۔شہید مرحوم پیدائشی احمدی تھے۔شہادت کے وقت آپ کی عمر تقریباً ساٹھ سال تھی۔آپ کا گاؤں تلونڈی جھنگلاں قادیان سے چار میل کے فاصلہ پر تھا۔۱۹۴۷ء میں ہجرت کر کے اپنے خاندان سمیت گھر والیاں تحصیل ڈسکہ ضلع سیالکوٹ میں رہائش اختیار کی۔چار سال کے بعد فیصل آباد میں سسرال کے ہاں چند سال گزارے۔پھر ۱۹۶۱ء میں موسیٰ والا چلے آئے کیونکہ آپ کی زمین کی الاٹمنٹ موسیٰ والا میں ہوئی تھی۔واقعہ شہادت: مسجد احمد یہ جو کہ ۱۹۷۴ء سے پہلے کی بنی ہوئی تھی اس میں احمدی اور غیر احمدی دونوں نماز پڑھتے تھے۔بعد میں ایک اور مسجد تیار کی گئی جو کہ غیر احمد یوں نے گاؤں میں ہی واقع اپنی زمین پر تعمیر کروائی۔فریقین نے اس میں حصہ ڈالا اور احمدی اور غیر احمدی دونوں اپنی اپنی نما ز علیحدہ پڑھنے لگے۔گاؤں کے چند شر پسندوں اور ڈسکہ شہر سے مولویوں نے آکر شرارتیں شروع کر دیں۔اندر ہی اندر انہوں نے شرارت کا منصوبہ بنایا۔مسجد کے ارد گر د آباد مقامی لوگ ایک برادری کے تھے اور آپس میں باہم رشتہ دار تھے جس کی وجہ سے ان کا یہ منصوبہ ظاہر نہ ہو سکا۔اس طرح ۳۰ / رمضان کی رات آئی اور فیصلہ کے مطابق کہ نماز اسی عید گاہ میں پڑھنی ہے جہاں پر غیر احمدی بھی پڑھتے تھے۔صبح کی نماز کے بعد چودھری عبدالرحیم صاحب نے اپنے دو بیٹوں کو کہا کہ صفیں وغیرہ عید گاہ لے جائیں اور ساتھ ہی خود بھی تیار ہو گئے۔شر پسندوں نے منصوبہ کے مطابق ان کے لڑکوں پر حملہ کر دیا۔چودھری عبدالرحیم صاحب اور ان کے بھائی محمد صدیق صاحب جب عید گاہ میں داخل ہوئے تو چند افراد نے ان دونوں پر بھی کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے ذریعہ اچانک حملہ کر دیا جبکہ یہ دونوں خالی ہاتھ تھے۔چودھری عبدالرحیم صاحب زخموں کی تاب نہ لا کر ایک گھنٹہ کے بعد خالق حقیقی سے جاملے اور چند گھنٹے بعد چودھری محمد صدیق صاحب نے بھی دم تو ڑ دیا۔انا لله وانا اليه راجعون۔چودھری عبدالرحیم صاحب جماعت احمدیہ موسیٰ والا میں پہلے شہادت پانے والے خوش