شہدآء الحق

by Other Authors

Page 27 of 173

شہدآء الحق — Page 27

۲۷ -7 -L گا۔جو تمہارا امام ہو گا۔اور تم مسلمانوں میں سے ہو گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا نام عیسی نبی اللہ رکھا ہے اور کوئی جدا امام مہدی معہود نہ ہوگا۔سوائے عیسے موعود کے۔اور اس کے اور سید نا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیانی زمانہ میں کوئی ولی اللہ مجد د یا محدث نبی نہ کہلائے گا۔وہ اسی امت کے افراد میں سے ایک فرد ہو گا۔ہم حلال جانتے ہیں ان تمام چیزوں کو جن کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے حلال ٹھہرایا۔اور حرام جانتے ہیں۔جس کو انہوں نے حرام فرمایا۔ہم پانچ وقت نماز با جماعت ادا کرتے ہیں اور منہ قبلہ کی طرف کرتے ہیں اور وہ کعبۃ اللہ ہے جو مکہ معظمہ میں ہے۔اور ماہ رمضان کے روزے رکھتے ہیں۔اور زکوۃ دیتے ہیں۔اور حج بیت اللہ ادا کرتے ہیں۔اگر ہم کو اس کی طرف جانے کی استطاعت میسر ہو۔ہم مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے پر ایمان لاتے ہیں اور ہم خداوند تعالیٰ کے فرمانبردار اور مسلمان ہیں۔یہ ہمارے عقائد اور تعلیمات ہیں۔جو ان کے خلاف ہمارے حق میں کہتا ہے۔وہ ہم پر افتراء کرتا ہے۔اور اپنے کذب و بہتان کے واسطے خدا کے نز دیک جواب دہ ہوگا۔