شہدآء الحق

by Other Authors

Page 26 of 173

شہدآء الحق — Page 26

۲۶ نہیں۔نہ وہ کسی کا بیٹا ہے نہ اس کا کوئی باپ ہے اور نہ اس کا کوئی رشتہ دار ہے نہ اس کا کوئی مثیل ہے۔اس کے واسطے پاک صفات ہیں اور ہمارا کوئی معبود نہیں۔سوائے اللہ تعالیٰ کے۔ہم ایمان رکھتے ہیں کہ ملائکہ خدا تعالیٰ کی قابل عزت مخلوق ہیں اور خدا کے حکم کے نافرمان نہیں۔بلکہ وہ وہی کرتے ہیں جو ان کو حکم دیا جاتا ہے۔ہم ایمان رکھتے ہیں ان تمام وحیوں پر جو خدا تعالیٰ کے نبیوں کو ان کے رب سے ملی ہیں۔اور اس کی کتاب قرآن پر بھی۔نہ ہم اس میں سے کسی چیز کو زیادہ کرتے ہیں نہ کم۔خواہ ایک ذرہ بھر ہو۔تمام خوبیاں قرآن میں ہیں اور وہ تمام چیزوں پر مقدم ہے۔اور ہماری شریعت صرف قرآن کریم ہے۔- ہم ایمان رکھتے ہیں۔کہ جمیع انبیاء ورسل صادق تھے۔ان میں سے کسی ایک کا بھی انکار نہیں کرتے۔ہم شہادت دیتے ہیں۔کہ حضرت محمد خدا کا بندہ اور رسول تھا۔اور وہ خاتم النبین ہے۔اس کے بعد کوئی مدعی نبوت سچا نہیں سوائے اس کے جو فیض محمدی سے فیض یاب ہوا اور اس کے وعدہ کے بموجب ظاہر ہوا ہو۔اور وہی شخص ہوسکتا ہے جس کے حق میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔کہ سید نا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ایک شاہد من اللہ ظاہر ہو گا۔جو اس میں سے ہوگا۔اور اس کا نام احمد ہو گا۔اور سید نا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔کہ تم میں ایک ابن مریم ظہور کرے -۲