شہدآء الحق

by Other Authors

Page 155 of 173

شہدآء الحق — Page 155

۱۵۵ تینوں صورتوں میں یہ پیشگوئی نہایت صفائی سے پوری ہوئی۔اعلیٰ حضرت محمد نادر شاہ نے ایک بر با دشدہ گھر کو نہ صرف دوبارہ تعمیر کرایا بلکہ اس کی سابقہ عمارت کو شان و شوکت میں دو بالا کر دیاجہ زاه الله احسن الجزاء فصل دوم زمانہ حکومت اعلیٰ حضرت محمد ظاہر شاہ جب اعلیٰ حضرت محمد نادر شاه ۸/نومبر ۱۹۳۳ء کو مارے گئے۔اراکین سلطنت کے مشورہ اور خاندان کے اتفاق سے ان کا اکلوتا فرزند محمد ظاہر شاہ تخت کا بل پر حکمران مقرر ہوا۔تو بڑے امن و امان سے یہ واقعہ قبول کیا گیا۔اعلیٰ حضرت محمد نادر شاہ نے ۱۶ / اکتوبر ۱۹۲۹ ء لغایت ۸ / نومبر ۱۹۳۳ء صرف چارسال کامل حکومت کی اور رعایا کا دل مول لے لیا۔اور ملک میں بچہ سقہ کی تخریب کے بعد نہ صرف تعمیر کی بلکہ مزید ترقیات کا راستہ کھول کر چل دئے۔اعلیٰ حضرت محمد ظاہر شاہ ۸/ نومبر ۱۹۳۳ء سے اس وقت تک دسمبر ۱۹۵۸ء ہے۔قریباً ۲۵ سال سے حکمران ہیں۔نہایت خاموشی سے حکومت کرتے آئے ہیں۔۱۴ را گست ۱۹۴۷ء کو دولت پاکستان وجود میں آئی۔اورافغانستان