شہدآء الحق

by Other Authors

Page 153 of 173

شہدآء الحق — Page 153

۱۵۳ کیا۔( دیکھو حالات خلع تخت کا بل شائع کردہ حکومت افغانستان۔جس میں لوئی جرگہ کی تفصیلات ہیں یہ کتاب فارسی اور اردو میں شائع ہوئی ہے ) حضرت مسیح موعود کی پیش گوئی : خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ 66 السلام کو بذریعہ وحی ۳ مئی ۱۹۰۵ء اطلاع دی۔کہ آہ نادر شاہ کہاں گیا۔“ ( تذکرہ صفحه ۵۴۳ ) یہ وحی تین امور پر مشتمل خبر دے رہی تھی۔اول تو یہ کہ کوئی شخص نا درشاہ نامی آنے والے زمانہ میں کسی قطعہ زمین پر ظہور کرے گا۔یہ شخص اپنی اعلیٰ قابلیتوں اور قواے خداداد کے باعث پبلک میں اس قدر محبوب اور مطلوب ہو گا۔کہ عند الضرورت لوگ پکار اٹھیں گے۔اس وقت نادر شاہ کی ضرورت ہے۔آہ نادر شاہ کہاں گیا۔کیونکہ اس ضرورت کو وہی پورا کر سکتا ہے۔دوم وہ عین اس وقت میں پبلک سے جدا ہو گا۔اور اچا نک جدا ہو گا۔جب کہ ہنوز اس کی خدمات جلیلہ کی ضرورت باقی ہو گی۔تب لوگ بطور حسرت کہیں گے۔کہ آہ نادرشاہ کہاں گیا۔یہ ہرسہ امور اس طرح پورے ہوئے کہ امیر امان اللہ خاں نے خود محمد نادر شاہ کو سفارت فرانس پر روانہ کر دیا۔اور اس کی غیر حاضری میں بغاوت رونما ہوئی اور امیر امان اللہ خان تخت و تاج چھوڑ کر افغانستان سے نکل گیا۔اور تخت و تاج اور ملک حبیب اللہ بچہ سقہ کے ہاتھ میں چلا گیا۔تو قدرت نے موقع دیا۔اور محمد نادر خاں کو فرانس سے بلوایا گیا۔اور خالی ہاتھ نہ پاس خزانہ نہ فوج - مگر فتح افغانستان کا عزم کیا۔اور خدا تعالیٰ نے غیب سے سب سامان کر دیئے اور اعلیٰ حضرت محمد نادر شاہ افغانستان کا بادشاہ بن گیا اور بچہ