شہدآء الحق

by Other Authors

Page 139 of 173

شہدآء الحق — Page 139

۱۳۹ ہاتھ میں آئی تو اس نے اپنا ایک بدترین صورت کا ایک حبشی غلام دیکھا اور اس کو وہاں کا حاکم بنا دیا۔کسی نے خلیفہ سے پوچھا کہ یہ کیوں کیا۔اس نے کہا کہ اس ملک مصر کی حکومت پر فرعون نے خدائی کا دعوی کیا تھا۔میں نے اس واسطے یہ ملک ایک ادنی ترین اور بدصورت غلام کو دے دیا تا کہ فرعون کی ذلت کروں پس تخت افغانستان پر بچہ سقہ کی حکومت کا ہو جانا دراصل امیر امان اللہ خان کی انتہائی ذلت اور تذلیل تھی خدا تعالیٰ کی بات سچ ثابت ہوئی - انــی مـهـيـن مــن اراداهانتک فصل ہشتم خدائے غیور کا مجرموں سے اخذ شدید ہمارے خدائے غیور نے جس طرح اور جس رنگ میں ظالموں کی سرزمین افغانستان میں گرفت کی۔اور ان کو ان کے مظالم۔کی پاداش کا مزہ چکھایا۔وہ مندرجہ ذیل واقعات سے ظاہر ہے۔پہلا پاداش ظلم : شاہ خاصی محمد اکبر خان جو اکتو بر ۱۹۱۲ء لغایت مارچ ۱۹۱۳ء کے قریب سمت جنوبی کا گورنر تھا۔اور جس نے سردار نصر اللہ خان کے حکم پر جب حضرت شہید عبداللطیف کے تابوت کو نکال کر کسی نامعلوم مقام میں دفن کر دیا تھا۔یہ الزام رشوت ستانی جو اس پر قائم ہوا ( شاہ خاصی محمد اکبر خان کی رشوت ستانی اور مظالم کی وجہ سے سمت جنوبی کے قبائل ۱۹۱۳ء میں باغی۔