شہدائے لاہور کا ذکر خیر — Page 197
ہم انہیں آہستہ آہستہ ایسے راستوں سے جن کو وہ جانتے نہیں ہلاکت کی طرف کھینچ لائیں گے) پس اپنی ہلاکت کو آواز نہ دو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشقِ صادق اور زمانے کے منادی کی آواز پر کان دھرو کہ وہ بھی آیت اللہ ہے۔یہ نہ سمجھو کہ تمہاری مخالفت تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے ڈھیل کو اپنی فتح پر محمول نہ کرو۔یہ ڈھیل تو تمہیں خدا تعالیٰ کے قول اُملِی لَهُمْ ( کہ میں انہیں ڈھیل دیتا ہوں ) کی وجہ سے مل رہی ہے۔لیکن اس کے بعد کے انداری الفاظ پر بھی ذرا غور کرو جن میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اِنَّ كَيْدِى مَتِيْن۔(الاعراف :184 ) ( کہ میری تدبیر بڑی مضبوط ہے)۔پس جب اللہ تعالیٰ حد سے بڑھے ہوؤں کے خلاف تدبیر کرتا ہے تو وہ انسانی سوچ کے دائرے سے باہر ہے۔ہم یہ نہیں جانتے کہ وہ کیا تدبیر ہوگی۔لیکن یہ ہمیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے وعدوں کو ضرور پورا کرتا ہے اور پورا کرے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ” جو شخص خدا تعالیٰ کے مامور کی مخالفت کرتا ہے وہ اس کی نہیں بلکہ حقیقت میں وہ خدا کی مخالفت کرتا ہے۔یاد رکھو خدا تعالیٰ اگر چہ سزا دینے میں دھیما ہے مگر جو لوگ اپنی شرارتوں سے باز نہیں آتے اور بجائے اس کے کہ اپنے گناہوں کا اقرار کر کے خدا تعالیٰ کے حضور جھک جائیں، الٹے خدا تعالیٰ کے رسول کو ستاتے اور دکھ دیتے ہیں، وہ آخر کار پکڑے جاتے ہیں اور ضرور پکڑے جاتے ہیں“۔( ملفوظات جلد 5 صفحہ 413-412 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ ) پس اے احمد یو ! تم اس ظلم پر پریشان نہ ہو کہ الہی جماعتوں سے یہی ہمیشہ روارکھا گیا ہے۔ان ظالموں کا معاملہ خدا تعالیٰ پر چھوڑو۔جماعت احمدیہ کی ترقی ، جیسا کہ میں نے کہا ہے، نہ پہلے کبھی ان واقعات سے رکی ہے نہ آئندہ انشاء اللہ رکے گی۔ظالموں کو اللہ تعالیٰ پکڑے گا اور ضرور پکڑے گا۔ہمارا کام خدا تعالیٰ کے حضور جھکنا ہے اور اس کی رحمت کو جذب کرنا ہے۔جب ہم نے یہ اعلان کیا ہے کہ رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِى لِلْإِيْمَانَ (آل عمران : 194 ) کہ اے ہمارے رب! ہم نے یقینا ایک پکارنے والے کی آواز کو سنا جو ایمان کی طرف بلاتا تھا اور کہتا 197