شہدائے لاہور کا ذکر خیر — Page 196
مخالفین احمدیت اور دشمنانِ احمدیت کے ظالمانہ فعل اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ دعاؤں سے اور دلائل سے تو جماعت احمدیہ کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔انبیاء کے مخالفین کا رویہ اپناتے ہوئے طاقت اور حکومت سے مقابلہ کریں۔پس جس حکومت و طاقت کا تمہیں زعم ہے اس کا استعمال بھی کر لو بلکہ گزشتہ ایک سو اکیس سال سے کر رہے ہو۔کیا اس مخالفت سے احمدیت کے قدم رکے ہیں؟ احمدیت تو ہر جہت اور ہر سو پھیلتی چلی جا رہی ہے۔ہر مخالفت کے بعد سعید فطرت احمدیت کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔اس تازہ ظلم کے بعد بھی کئی سعید فطرت اس حوالے سے ہی احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی آغوش میں آئے ہیں۔لاہور کے واقعہ کے بعد اس واقعہ کو دیکھ سن کر کافی بیعتیں بھی آرہی ہیں۔اس واقعہ کے بعد یہ فتنہ وفساد پیدا کرنے والا ٹولہ جو ہے مخالفت اور گھٹیا زبان کے استعمال میں مزید بڑھا بھی ہے۔اس کے باوجود لوگوں کی توجہ پیدا ہورہی ہے۔ٹی وی پروگراموں میں بغیر کسی روک ٹوک کے ان کی دریدہ دہنی کے پروگرام دکھائے جاتے ہیں۔اور اگر کسی ٹی وی چینل نے احمدیوں کو وقوعہ کی روشنی میں حقائق پیش کرنے اور پاکستان کی تعمیر میں جماعت احمدیہ کے کردار کے بارے میں روشنی ڈالنے کے لئے بلانے کا اظہار کیا تو یا ملاں کے خوف سے یا حکومتی ادارے کے خوف سے اس پروگرام کے کرنے کی اجازت نہیں ملی یا خود ہی بعد میں کہہ دیا کہ ہمیں اجازت نہیں۔اس لئے کہ ان کو پتہ ہے کہ قوم کی آنکھوں پر نام نہاد علماء کے غلط پرو پیگنڈے نے جو پردہ ڈالا ہوا ہے احمدیوں کا مؤقف سامنے آنے پر یہ پردہ چاک ہو جائے گا۔جن کی احمدیوں کو گالیاں دینے اور مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کرنے کی وجہ سے روزی لگی ہوئی ہے ان کی وہ روٹی بند ہو جائے گی۔پس یہ نفس پرست ملاں ہیں جنہوں نے بد قسمتی سے پاکستانی حکومتوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور حکومتیں بھی اپنا الہ ، اپنا معبودان ملا ؤں کو سمجھتے ہوئے آنکھیں اور کان بند کر دیتی ہیں۔اے وہ لوگو! جو اپنی طاقت اور کثرت کے بل بوتے پر ظلم میں بڑھتے چلے جا رہے ہو اُس خدا سے ڈرو جو کہتا ہے سَنَسْتَدْرِجُهُمْ مِنْ حَيْثُ لَا يَعْلَمُوْنَ (الاعراف:183 ) ( اور 196