شہدائے لاہور کا ذکر خیر

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 132 of 243

شہدائے لاہور کا ذکر خیر — Page 132

ان کی اہلیہ محترمہ نے بتایا کہ میرے خاوند ایک مثالی شوہر تھے۔ہماری شادی قریباً نہیں سال قبل ہوئی تھی۔ہمارا جائنٹ فیملی سسٹم تھا۔میرے شوہر نے ہر ایک کا خیال رکھا اور کبھی کسی کو شکایت کا موقع نہیں دیا۔ان کی نسبتی ہمشیرہ نے شہادت سے پہلے خواب میں دیکھا کہ مبشر بھائی سفید رنگ کی گاڑی میں ہیں جو آسمان پر اڑتی جارہی ہے۔ان کی شہادت کے دو دن بعد ان کی بیٹی ماریہ مبشر نے خواب میں دیکھا کہ ” ابو دروازے میں کھڑے مسکرا رہے ہیں تو پوچھا کہ آپ زندہ ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ میں تو ٹھیک ہوں اور آپ کے ساتھ ہوں۔شہید مرحوم نہایت سادہ طبیعت کے مالک، رحم دل ، غریبوں کے ہمدرد محبت کرنے والے انسان تھے۔چھوٹوں اور بڑوں کی عزت کرنے والے اور سب میں ہر دل عزیز تھے۔اللہ تعالیٰ ان سب شہداء کے درجات بلند فرمائے۔ان کے بیوی بچوں کا حافظ و ناصر ہو۔جن کے والدین حیات ہیں انہیں بھی ہمت اور حوصلہ سے یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اور ان کی نسلوں کے ایمانوں کو بھی مضبوط رکھے۔آئندہ نسلیں بھی صبر اور استقامت سے یہ سب دین پر قائم رہنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ ان سب کو اپنی حفاظت اور پناہ میں رکھے۔132