شری کرشن جی اور کلکی اوتار — Page 36
بانسری کو دکھا کر یہ نظریہ پیش کرنا کہ آپ ہر وقت بانسری ہی بجایا کرتے تھے یہ خیال غلط ہے اور شری کرشن جو اپنے زمانے کے نبی تھے ان کے شایانِ شان بھی نہیں۔(۵) گائیوں کی حقیقت :: شری کرشن جی کی تصاویر کے ساتھ جو پانچویں چیز پیش کی جاتی ہے وہ گائیں ہیں اور ہندوؤں میں گائے کو ایک بہت بڑا مقام بھی دیا جاتا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ گائے لوگوں کے لئے بہت فائدہ بخش جانور ہے لیکن اس کے علاوہ اور بھی تو بہت سے دودھ دینے والے جانور ہیں جن سے انسان اسی طرح فائدہ حاصل کرتا ہے جیسے گائے سے۔مگر جتنی محبت اور عقیدت ہندوؤں کو گائے سے ہے دوسرے جانوروں سے نہیں۔اس کی ایک وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ شری کرشن جی کو گائے بہت محبوب تھی اور گائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہا کرتی تھیں۔قارئین کرام ! انبیاء کا کام جانور چرانا نہیں ہوا کرتا۔یہ بات درست ہے کہ بہت سے انبیاء نے اپنی زندگیوں میں جانور چرائے ہیں لیکن ان کا اصل کام جانوروں کو چرا نا نہیں بلکہ بنی نوع انسان کی اصلاح کرنا ہوتا ہے۔شری کرشن جی کی پوری زندگی کے ساتھ گائیوں کو اس طرح جوڑ دیا گیا ہے کہ گویا آپ صرف اور صرف انہیں کے لئے مبعوث ہوئے تھے۔یہ بات بھی بالکل غلط ہے۔آپ کا اصل کام بنی نوع انسان کی خدمت کرنا اور ان کو خدا سے آشنا کروانا اور لوگوں کو مخلوق خدا کے لئے فائدہ بخش وجود بنانا تھا سو آپ نے ایسا ہی کیا۔آپ کے ساتھ جو گا ئیں دکھائی جاتی ہیں وہ اصل میں وہ لوگ ہیں جو شری کرشن جی کی تابعداری کے نتیجہ میں اور آپ کی تعلیم و تربیت کے نتیجہ میں کلیۂ مخلوق خدا کے خادم ہو گئے تھے جو ہر وقت شری کرشن جی کے ساتھ رہ کر آپ کی متابعت میں مخلوق خدا کی خدمت کرتے تھے جن کو شاگرد خاص کہا ۳۶