شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 33
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ” قرآن سے تو ثابت ہوتا ہے کہ کافر سے پہلے فاسق کو سزا دینی چاہئے۔یہ خدا تعالیٰ کا دستور ہے کہ جب ایک قوم فاسق فاجر ہوتی ہے تو اس پر ایک اور قوم مسلط کر دیتا ہے“۔(ملفوظات جلد دوم صفحه ۶۵۳۔جدید ایڈیشن) پھر فرمایا: ” جب یہ فسق و فجور میں حد سے نکلنے لگے اور خدا کے احکام کی ہتک اور شعائر اللہ سے نفرت ان میں آگئی اور دنیا اور اس کی زیب وزینت میں ہی گم ہو گئے تو اللہ تعالیٰ نے ان کو بھی اسی طرح ہلا کو ، چنگیز خان وغیرہ سے برباد کر وایا۔لکھا ہے کہ اُس وقت یہ آسمان سے آواز آتی تھی اَيُّهَا الْكُفَّارُ اقْتُلُوا الْفُجَّار، غرض فاسق فاجر انسان خدا کی نظر میں کافر سے بھی ذلیل اور قابل نفرین ہے“۔(ملفوظات جلد سوم صفحه ۱۰۸ جدید ایڈیشن) پھر فرمایا: ” ظالم فاسق کی دعا قبول نہیں ہوا کرتی کیونکہ وہ خدا تعالیٰ سے لا پرواہ ہے اور خدا تعالیٰ بھی اس سے لا پرواہ ہے۔ایک بیٹا اگر باپ کی پرواہ نہ کرے اور ناخلف ہو تو باپ کو اس کی پرواہ نہیں ہوتی تو خدا کو کیوں ہو“۔(تفسیر حضرت مسیح موعود جلد ۳ صفحه ۲۱۱۔جدید ایڈیشن) ظلم نہ کرو پھر شرط دوم میں ہے کہ ظلم نہیں کرے گا۔قرآن کریم میں آتا ہے: ﴿فَاخْتَلَفَ الْأَحْزَابُ مِنْ بَيْنِهِمْ فَوَيْلٌ لِلَّذِيْنَ ظَلَمُوْا مِنْ عَذَابِ يَوْمٍ اَلِيْم ﴾ (الزخرف: ٢٢)۔اس کا ترجمہ ہے : پس ان کے اندر ہی سے گروہوں نے اختلاف کیا۔پس اُن لوگوں 33