شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 32
رکھا ہو تو نخش کلامی نہ کرے، فسق کی باتیں نہ کرے اور جہالت کی باتیں نہ کریں اور جو اس کے ساتھ جاہلانہ سلوک کرے تو اسے کہے کہ معاف کرنا میں ایک روزہ دار شخص ہوں۔(مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۳۵۶ مطبوعه بیروت) آنحضور ﷺ نے فرمایا ہے کہ مومن سے گالی گلوچ کرنا فسق ہے اور اس سے قتال کرنا کفر ہے۔عبدالرحمن بن شبل نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ تاجر لوگ فاجر ہوتے ہیں۔راوی کہتے ہیں عرض کی گئی کہ یا رسول اللہ ! کیا اللہ تعالیٰ نے تجارت حلال نہیں کی ؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کیوں نہیں؟ مگر وہ جب سودا بازی کرتے ہیں تو جھوٹ بولتے ہیں اور قسمیں اٹھا اٹھا کر قیمت بڑھاتے ہیں۔راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مزید فرمایا کہ فاسق دوزخی ہیں۔عرض کی گئی یا رسول اللہ الفتاق کون ہیں؟ اس پر آنحضور نے فرمایا عورتیں بھی فساق ہوتی ہیں۔ایک شخص نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! کیا وہ ہماری مائیں ، بہنیں اور بیویاں نہیں ہیں۔آنحضور ﷺ نے فرمایا کیوں نہیں؟ لیکن جب ان کو کچھ دیا جاتا ہے تو وہ شکر نہیں کرتیں اور جب ان پر کوئی آزمائش پڑتی ہے تو صبر نہیں کرتیں۔(مسند احمد بن حنبل جلد ۳ صفحه ۴۲۸۔مطبوعه بيروت) تو یہ تاجروں کی بھی سوچنے والی بات ہے کہ بڑی صاف ستھری تجارت ہونی چاہئے۔یہ بھی شرائط بیعت میں سے ایک شرط ہے۔32