شیخ عجم اور آپ کے شاگرد

by Other Authors

Page 76 of 405

شیخ عجم اور آپ کے شاگرد — Page 76

76 اللہ تعالیٰ نے مکہ اور مدینہ کی برکتیں نازل کی ہیں۔جب منارۃ المسیح مکمل ہو جائے گا تب اللہ تعالیٰ کی طرف سے کمالات اور فیضان کا نزول ہوگا۔ایک روز حضرت صاحبزادہ صاحب کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔آپ نے فرمایا کہ میں دیکھتا ہوں کہ ملائکہ نے میرے سبب بہت سے لوگوں کو قتل کیا ہے۔میں کیا کروں میں نے تو کسی کو قتل نہیں کیا۔(۵۲) حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں : ایک صریح وحی الہی صاحبزادہ مولوی عبد اللطیف صاحب مرحوم کی نسبت ہوئی تھی جبکہ وہ زندہ تھے بلکہ قادیان میں ہی موجود تھے۔۔۔جو مولوی صاحب کے مارے جانے کے بارے میں ہے اور وہ یہ ہے کہ: قُتِلَ خَيْبَةٌ وَ زِيْدَ هَيْبَةٌ“ یعنی ایسی حالت میں مارا گیا کہ اس کی بات کو کسی نے نہ سنا اور اس کا مارا جانا ایک ہیبت ناک امر تھا یعنی لوگوں کو بہت ہیبت ناک معلوم ہوا اور اس کا بڑا اثر دلوں پر ہوا۔(۵۳) با بو غلام محمد صاحب ثانی لاہور بیان کرتے ہیں کہ صاحبزادہ عبداللطیف صاحب نے ایک بہت قیمتی چونہ حضور کی خدمت میں تحفہ پیش کیا۔خواجہ کمال الدین صاحب موجود تھے۔انہوں نے درخواست کی کہ حضور یہ چوغہ مجھے دے دیں چنانچہ حضور نے یہ چوغہ ان کو دے دیا - (۵۴) مولا نا حکیم عبید اللہ صاحب بسمل کی روایت ہے کہ وہ احمدی ہونے سے پہلے رافضی شیعہ تھے۔انہیں سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب 'ستر الخلافہ ملی۔اس کے پڑھنے سے ان کے عقیدہ میں انقلاب عظیم پیدا ہو گیا۔رات کے گیارہ بجے تھے وہ کتاب پڑھتے پڑھتے سو گئے۔خواب میں انہوں نے حضرت امام حسین کو دیکھا کہ بلند جگہ پر کھڑے ہیں اور کسی سے کہہ رہے ہیں کہ مرزا صاحب کو جا کر خبر کر دو کہ میں آ گیا ہوں۔صبح میں قادیان کے لئے روانہ ہو گیا۔قادیان میں ان دنوں حضرت صاحبزادہ سید عبداللطیف صاحب مہمان خانہ میں مقیم تھے۔ان سے ملاقات ہوئی تو ان کا چہرہ دیکھتے ہی