شیخ عجم اور آپ کے شاگرد

by Other Authors

Page 242 of 405

شیخ عجم اور آپ کے شاگرد — Page 242

242 اور بے رحمی کے ساتھ اس فرشتہ سیرت انسان کو سنگسار کیا۔لیکن اس کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ بیکس نہیں۔اس کی حمایت میں بھی ایک سلطنت ہے اور وہ آسمانی سلطنت ہے جو ضر ور اس خون کا بدلہ لے گی۔بجز اس کے کہ سچی توبہ کر کے آسمانی بادشاہت میں پناہ حاصل کی جائے۔( ۴۰ ) ہریجیسٹی امیر کا بل کو ناظر امور عامہ جماعت احمدیہ کی طرف سے تار ہم ہریجیسٹی کے سامنے علماء کے ساتھ اختلافی مسائل پر گفتگو کے لیے تیار ہیں“ بخدمت وزیر خارجیہ دولت افغان کابل ایک احتجاج کا تار ہریجیسٹی امیر کابل کے نام ۱ ستمبر ۱۹۲۴ء کو حضرت امیر جماعت احمد یہ قادیان ( یعنی حضرت مولوی شیر علی صاحب ناقل ) کی طرف سے بھیجا گیا تھا۔جس کا اس وقت تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔میں ادب کے ساتھ آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ ہر مجھیسٹی کی توجہ ہمارے مذکورہ بالا تار کی طرف منعطف کرائیں اور ہمیں جلد سے جلد جواب سے سرفراز کریں۔مولوی نعمت اللہ خان احمدی کی شہادت نے تمام مہذب دنیا کو چونکا دیا ہے اور مخالفین اسلام کی نظر میں اسلام کو بدنام کیا ہے۔خصوصاً اس وجہ سے کہ ہمیں وزارت کا بل نے متفرق تحریرات کے ذریعہ یقین دلایا تھا کہ افغانستان میں احمدیوں کو احمدیت کی وجہ سے کوئی تکلیف نہ دی جائے گی اور دوسری رعایا کی طرح ان کی بھی حفاظت کی جائے گی۔اگر مولوی نعمت اللہ خان کسی سیاسی اور کسی جرم میں مجرم ثابت ہوکر سزا دیے جاتے تو اور بات تھی لیکن ایک وفادار اور امن پسند شہری کو نہایت ظالمانہ طور پر اس بناء پر قتل کر دینا کہ وہ بعض مخصوص مذہبی عقائد رکھتا ہے۔حد درجہ صدمہ پہنچانے والا فعل ہے۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ایسا فعل قرآن کریم کی شریعت کے بالکل خلاف ہے۔وو چند متعصب ملانوں کی آواز جو کہ ہر وقت اس بات پر تلے رہتے ہیں کہ کفر و