شرح القصیدہ

by Other Authors

Page 6 of 198

شرح القصیدہ — Page 6

شرح القصيده اس میدان کا مرد اور ان اسرار کا منبع ہے۔بلکہ جو کچھ میں نے کہا ہے وہ میرے رب کی طرف سے ہے جو میرا رفیق ہے۔اور ایسا مؤید ہے جو ہر وقت میرے ساتھ ہے۔جو مجھے کھلاتا ہے اور پلاتا ہے۔اور جب میں غلطی کرتا یا راستہ سے بھٹک جاتا ہوں تو وہ میری راہنمائی فرماتا ہے اور جب میں بیمار ہو جاتا ہوں تو وہ مجھے شفا دیتا ہے۔میں نے ادب کے عمدہ اور دلچسپ کلمات اور اس کے عجیب وغریب اور فصیح الفاظ جن میں جدت اور ندرت پائی جاتی ہے بزور محنت حاصل نہیں کئے لیکن پھر بھی اللہ تعالیٰ نے مجھے قادر الکلام ادیبوں پر غلبہ بخشا ہے۔اور میرے رب کی طرف سے اہلِ علم لوگوں کے لئے ایک نشان ہے۔اور میں نے اس امر کا اظہار صرف اس نیت سے کیا ہے تا شکر کرنے والوں کی طرح مجھے بدلہ دیا جائے اور ان لوگوں میں میرا شمار نہ ہو جو ناشکر گزار ہیں۔