شرح القصیدہ — Page 1
شرح القصيده بسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُوْدِ اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ تمهيد دو روایتیں یہ قصیدہ جس کی شرح لکھنے کا میں نے ارادہ کیا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب ” آئینہ کمالات اسلام کے عربی حصے کے آخر میں مندرج ہے۔جب میں نے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب مَتَظِلُّهُ الْعَالِی سے اس قصیدہ کی شرح لکھنے کا ارادہ ظاہر کیا تو آپ نے اس کے متعلق مجھے مندرجہ ذیل روایت سنائی:۔حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین رضی اللہ عنہ بیان فرماتے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام قصیده " يَا عَيْنَ فَيْضِ اللَّهِ وَ الْعِرْفَانِ“ کے متعلق فرمایا کرتے تھے کہ جو شخص اس قصیدہ کو حفظ کرے گا اس کے حافظہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے برکت دی جائے گی اسی قصیدہ کے متعلق ایک اور روایت مرحوم و مغفور حضرت پیر سراج الحق رضی اللہ عنہ کی ہے کہ:۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام جب یہ قصیدہ تصنیف فرما چکے تو آپ