شرح القصیدہ

by Other Authors

Page 193 of 198

شرح القصیدہ — Page 193

شرح القصيده ۱۹۳ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ قصيدة لے الْقُرْآنِ الْعَظِيمُ وَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ الْكَرِيمِ قصیدہ جو ذیل میں درج کیا جاتا ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس قصیدہ کی جس کی میں نے شرح لکھی ہے برکات کا ثمرہ ہے۔( خاکسار جلال الدین شمس) إِنْ شِئْتَ بَحْرَ الْعِلْمِ وَالْعِرْفَانِ فَاقْرَأْ كِتَابَ اللهِ بِالْإِمْعَانِ اگر تو علم و عرفان کے سمندر کا خواہاں ہے تو اللہ تعالیٰ کی کتاب کو غور سے پڑھ سفَرٌ كَرِيمٌ كَامِل وَ مُكَمَّلُ فَرْدْ وَ لَمْ يُوجَدُ لَهُ مِنْ ثَانِي وہ ایک قابل قدر صحیفہ اور کامل ومکمل کتاب ہے یگانہ ہے جس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔نُورٌ مُبِينٌ سَاطِعٌ مِنْ رَّبَّنَا ضَوْءُ مُضِيعُ سَائِرَ الْبُلْدَانِ وہ ہمارے رب کی طرف سے ایک روشن بلند نور مین ہے اور ایک ایسی عظیم الشان روٹی ہے جو تمام شہروں کو روشن کر رہی ہے تَاجُ الْهُدَى فَخَرُ الشَّرَائِحِ كُلِّهَا وَ الْحَقُ كُلُّ الْخَيْرِ فِي الْقُرْآنِ وہ ہدایت کا تاج اور تمام شریعتوں کا فخر ہے اور حق بات یہ ہے کہ سب خیر قرآن میں ہے لے یہ قصیدہ میں نے نومبر ۱۹۵۱ء میں لکھا تھا اور الفضل جلسہ سالانہ نمبر اور رسالہ الفرقان ماہ دسمبر ۱ ۵ء میں شائع ہوا تھا۔