شرح القصیدہ — Page 181
شرح القصيده ΙΔΙ " مرزا قادیانی تھیں دجالوں میں سے ایک ہے جن کی خبر حدیث میں موجود ہے اور اس کے پیروذ زیات دجال ہیں۔مسلمانوں کو چاہیے کہ ایسے دقبال سے احتراز کریں۔اور اس سے دینی معاملات نہ کریں جو اہلِ اسلام میں باہم ہونے چاہئیں۔نہ اس کی صحبت اختیار کریں۔نہ اس کی دعوت قبول کریں۔نہ اس کے پیچھے اقتدا کریں اور نہ اس کی نماز جنازہ پڑھیں۔۔۔۔۔۔وہ اور اس جیسے لوگ دین کے چور ہیں۔اور دجالین کذابین ملعون شیاطین سے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔اس کذاب قادیانی کے کفر میں کوئی شک نہیں وہ قطعا کا فر و مرتد ہے۔۔۔۔۔۔۔۔وہ بڑا بھاری دجال ہے۔۔۔۔۔۔۔وہ دائرہ اسلام سے خارج اور ملحد اور زندیق ہے۔۔۔۔۔۔۔۔وہ کافر ہے اور بدکردار۔۔۔۔۔بدترین خلائق اور خدا کا دشمن۔۔جو اس کے گمراہ ہونے میں شک کرے وہ بھی ایسا ہی گمراہ ہے۔وہ کا فر بلکہ اکفر ہے۔۔۔۔۔۔وہ اس شیطان سے بھی زیادہ گمراہ ہے جو اس سے کھیل رہا ہے۔اس کو مسلمانوں کی قبر میں دفن نہ کیا جائے۔۔۔وہ نبیوں کا دشمن ہے اور خدا اس کا دشمن ہے و شخص کا دیانی کے موافق اعتقاد رکھتا ہے وہ بھی مردود ہے۔مرزا کا دیانی دجال اور مضل بلکہ دجاجلہ کا راُس رئیس ہے۔ان کی عورتوں کے نکاح باقی نہیں رہے جو چاہے ان سے نکاح کر سکتا ہے۔“ فتویٰ علمائے ہند و عرب وفتویٰ علمائے لدھیانہ۔اشاعۃ السنہ جلد ۱۳ نمبر ۶ و۷) ابوسعید مولوی محمد حسین بٹالوی نے آپ کو سخت گالیاں دیں۔نمونہ ملاحظہ ہو۔اسلام کا چھپا دشمن۔مسیلمہ ثانی۔دقبال زمانی۔نجومی۔رملی وو