شرح القصیدہ

by Other Authors

Page 158 of 198

شرح القصیدہ — Page 158

شرح القصيده ۱۵۸ -۵۵ والله اني قَد رَأَيْتُ جَمَالَهُ بِعُيُونِ جِسْمِي قَاعِدًا بمكاني ترجمہ اللہ تعالیٰ کی قسم میں نے آپ کا جمال ظاہری آنکھوں سے اپنے مکان میں بیٹھے دیکھا۔-۵۶ هَا إِن تَظَنَّيْتَ ابْنَ مَرْيَمَ عَائِشَا فَعَلَيْكَ إِثْبَاتًا مِّنَ الْبُرْهَانِ ترجمہ۔دیکھو اگر تم بھی ابن مریم کو زندہ خیال کرتے ہو تو دلیل سے ثابت کرنا تمہارا فرض ہے۔-٧-٥ أَفَأَنْتَ لاقَيْتَ الْمَسِيحَ بِيَقظَةٍ اَو جَاءَكَ الْأَنْبَاءُ مِنْ يَقْظَانِ ترجمہ۔کیا تم بھی بیداری میں مسیح سے ملے ہو ؟ یا کسی جیتے جاگتے نے تمہیں خبر دی ہے کہ وہ زندہ ہیں؟ -۵۸ أنظرُ إِلَى الْقُرْآنِ كَيْفَ يُبَيِّنُ أَفَأَنْتَ تُعْرِضُ عَنْ هُدَى الرَّحْمٰنِ ترجمہ۔قرآن کریم کو دیکھو کہ وہ اُس کی وفات کیسے واضح طور پر بیان کر رہا ہے۔کیا تم رحمان کی ہدایت سے منہ پھیر تے ہو ؟