شرح القصیدہ

by Other Authors

Page 149 of 198

شرح القصیدہ — Page 149

شرح القصيده ۱۴۹ ترجمہ۔آپ ایک باغ ہیں میں دیکھتا ہوں کہ آپ کے پھل اور کچھے اور خُوشے جھکا کر میرے دل کے قریب کئے گئے۔قطوف ، ذُلّلتْ کا نائب فاعل بھی ہوسکتا ہے۔شرح۔اس شعر میں یہ بتایا گیا ہے کہ آپ کے دل کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دل سے شدید مناسبت ہے۔جس کی وجہ سے آپ مور دفیض محمدی ہیں۔یہ مناسبت آپ کے الہام میں یوں ظاہر فرمائی گئی ہے۔كُلُّ بَرَكَةٍ مِنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَّمَ وَتَعَلَّمَ۔یعنی ہر ایک برکت کا مصدر و منبع حمد صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود باجود ہے۔پس مبارک ہے وہ جس نے سکھایا اور مبارک ہے وہ جس نے سیکھا۔یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے استاد اور مربی ہیں اور آپ حضور کے شاگرد۔۵- الْفَيْتُةَ بَحْرَ الْحَقَائِقِ وَ الْهُدَى وَ رَأَيْتُهُ كَالتُرِ فِي اللَّمَعَانِ ترجمہ۔میں نے آپ کو حقائق و ہدایت کا سمندر پایا اور آب و تاب میں موتی کی مانند دیکھا۔شرح اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ علوم سکھائے اور وہ حقائق آپ پر منکشف فرمائے جو دنیا کی نظروں سے بالکل پوشیدہ تھے۔مثلاً آپ