شرح القصیدہ — Page 121
شرح القصيده ۱۲۱ ۴۰ - يَا لَلْفَتَى مَا حُسْنُه عمالة ريَّاهُ يُصْبِي الْقَلْبَ كَالرِّيْحَانِ معانی الالفاظ - اکرمی۔راء کی زیر سے حسین و جمیل منظر۔راء کی زبر سے، خوشبو - يُصبئی - آصبی سے مضارع کا صیغہ ہے۔أَصْبَى الشَّيْءُ فُلَانًا اس چیز نے فلاں کو اپنا مشتاق اور فریفتہ بنالیا۔اگر نیجان ہر خوشبور رکھنے والا پودا۔ترجمہ۔واہ کیسا خوبصورت اور صاحب جمال مرد ہے جس کی خوشبو دل کو ریحان کی طرح شیفتہ کر لیتی ہے۔- وَجْهُ الْمُهَيْمِن ظَاهِرُ في وَجْهِهِ و شُعُونُهُ لَمَعَث بهذا الشَّانِ معانى الالفاظ - قجة - عربی زبان میں اس کے بہت سے معانی ہیں۔چہرہ ، قصد اور نیت۔عمل جو انسانی توجہ کا مقصود ہو۔رضا اور پسندیدگی وغیرہ۔شُئُون شَأْن کی جمع ہے۔کوئی عظیم الشان امر یا حالت۔کہا جاتا ہے مِنْ شَأْنه كَذَا أَوْ أَنْ يَفْعَلَ كَذَا۔یعنی اس کی طبیعت یا خُلق ایسا ہے یا اُس کی عادت ہے کہ ایسا کرے۔ترجمہ۔اُس کے چہرہ میں خدا کا چہرہ نظر آتا ہے اور اُس کے تمام احوال اور