شرح القصیدہ

by Other Authors

Page 98 of 198

شرح القصیدہ — Page 98

شرح القصيده ۹۸ گئے۔انگریزی شراب خانوں میں اوقات کار مے نوشی میں کمی کر دی گئی۔اب وہاں صبح بارہ بجے سے تین بجے تک اور رات کے سات بجے سے دس بجے تک ہی شراب مل سکتی ہے اور وہ بھی لازمی طور پر کھانے کے ساتھ۔پہلے ہفتے میں منگل کے روز شراب خانے بند رہتے تھے اب منگل اور جمعہ دوروز بند رہتے ہیں لیکن لطف یہ ہے کہ ان پابندیوں کے باجود اپریل کے مہینے میں شراب کی کھپت میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال اپریل کے مہینے میں دہلی میں جتنی شراب اور بیئر استعمال ہوئی تھی اس سال اپریل کے مہینے میں اس سے ۶۳۴ گیلن شراب اور ۲۵۵۹ گیلن بیر زیادہ استعمال ہوئی۔دیسی شراب کے ٹھیکوں پر بھی کھپت میں اضافہ ہوا بلکہ بہت زیادہ اضافہ۔اپریل ۱۹۵۵ء میں جہاں ۱۸۰۰ بوتلیں فروخت ہوئی تھیں وہاں اپریل ۱۹۵۶ء کے صرف پہلے ہفتے میں تین ہزار بوتلیں فروخت ہوئیں۔“ (نوائے وقت“ ۱۰ / جولائی ۱۹۵۶ء صفحه ۲ مکتوب دہلی ) لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تاثیر قدسی کا یہ عالم تھا کہ جب ہجرت کے چوتھے سال شراب کی تحریم کا حکم نازل ہوا تو اس حکم کا اعلان ہوتے ہی مسلمانوں نے شراب پینا بالکل ترک کر دیا۔چنانچہ حدیث میں آتا ہے کہ جس وقت مدینے کے گلی کوچوں میں اس حکم کا اعلان کیا جا رہا تھا اُس وقت ایک انصاری کے گھر میں شراب کی محفل گرم تھی۔دور چل رہا تھا۔ایک کم لنڈھا یا جا چکا تھا دوسرے کی نوبت