شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 61 of 240

شان مسیح موعود — Page 61

۶۱ کے عقیدہ اور اپنی تمام شان میں حضرت عیسی علیہ السلام سے بہت بڑھ کر ہونے کے عقیدہ میں تناقض تسلیم فرمایا ہے اور اسے اس قسم کا تناقض قرار دیا ہے جس قسم کا تناقض حضرت عیسی علیہ السلام کے دوبارہ آسمان سے نازل ہونے اور آپ کے اپنے آپ کو مسیح موعود مان لینے میں ہے۔حضرت عیسی علیہ السلام کے اصالتا آسمان سے نازل ہونے کا عقیدہ حیات سیچ کو مستلزم ہے اور حضرت اقدس کا خود کو مسیح موعود مان لینا حضرت عیسی علیہ اسلام کی عدم حیات یعنی وفات کو مستلزم ہے۔چونکہ حیات مسیح کی نقیض عدم حیات میں ہے جو اپنے لازم المساوی وفات مسیح کو مستلزم ہے۔لہذا حضرت عیسی علیہ اسلام کے اصالتا آسمان سے نازل ہونے اور حضرت اقدس علیہ السلام کے اپنے آپ کو مسیح موعود مان لینے میں تناقض ہے اور دونوں عقیدوں میں تناقض ہونے کی وجہ سے یہ دونوں عقیدے بیک وقت صادق قرار نہیں دیئے بھا سکتے۔اسی طرح حضرت مسیح ابن مریم سے حضرت اقدس کی بجوئی فضیلت کا عقیدہ اور حضرت مسیح علیہ السلام سے اپنی تمام شان میں بہت بڑھ کر ہونے کا عقیدہ دو ایسے عقیدے ہیں جو حضرت اقدس کے بیان کے مطابق باہم تناقض رکھنے کی وجہ سے بیک وقت حضرت مسیح موعود کے وجود میں صادق نہیں آسکتے بلکہ پہلے عقیدہ کو ترک کرنے پر ہی دوسرا عقیدہ آپ کے وجود میں صادق آسکتا ہے اسی لئے آپ نے پہلے عقیدہ پر قائم نہ رہنا بالفاظ دیگر اس کا ترک کر دینا بیان کیا ہے۔