شان مسیح موعود — Page 43
واقعی اس عبارت سے ظاہر ہوتا ہے کہ اوائل دعوی والا عقیدہ (کہ آپ نبی نہیں جس کی وجہ سے فضیلت بر مسیح سے متعلق اپنے الہام کی آپ یہ توجیہہ کرتے رہے کہ یہ ایک جزئی فضیلت ہے جو غیر نبی کو نبی پر ہو سکتی ہے۔دعوئی مسیح موعود کے بعد لمبے عرصہ تک چلتا رہا۔جس پر یکیں وہی کہتا رہا جو اوائل میں میں نے کہا " کے الفاظ صریح الدلالت ہیں۔اور تریاق القلوب کی اس تحریر کے وقت بھی جو دعوی مسیح موعود سے بعد کی کتاب ہے حضرت اقدس کا یہی عقیدہ تھا۔اسی لئے حضور نے تریاق القلوب صفحہ ۱۵۷ پر یہ لکھا کہ اس جگہ کسی کو یہ وہم نہ گزرے کہ میں نے اس تقریر میں اپنے نفس کو حضرت میسج پر فضیلت دی ہے کیونکہ یہ ایک جوئی فضیلت ہے جو غیر نبی کو نبی پر ہو سکتی ہے " شیخ مصری صاحب کے نزدیک یہ جوئی فضیلت کا عقیدہ اس الہام کے تفال تک چلتا رہا ہو کشتی نوح " مطبوعہ شاہ کے صفحہ 14 اپر ان الفاظ میں درج ہے کہ میسیج محمدی، میسیج موسوی سے افضل ہے، ہمیں اس سے انکار نہیں مگر ہمارے نزدیک حضرت اقدس کے اس کلام کو ملحوظ رکھنا بھی ضروری ہے۔-: مگر بعد میں جو خدا تعالے کی بارش کی طرح وحی الہی میرے پر نازلی ہوئی اس نے مجھے اس عقیدہ پر قائم نہ رہنے دیا اور صریح طور پر نبی کا خطاب مجھے دیا گیا۔" (حقیقۃ الوحی صفحہ ۱۵۰ )