شان مسیح موعود — Page 231
شاہدین صاحب کا خطا صاحب کا خط شیخ صاحب نے اپنے مضمون کے منفی ها پر یا پوشاہ دین صاحب کا ایک خط " ایک غلطی کا ازالہ والے اشتہار کے متعلق اس مضمون کا پیش کیا ہے کہ میاں حسین بخش ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر کے دریافت کرنے پر کہ سُنا ہے مرزا صاحب نے اپنا نیا دعویٰ پیش کیا ہے میں نے عرض کیا کہ کوئی نیا دعویٰ نہیں۔وہی دعاوی ہیں جو ابتدا سے تھے۔انہوں نے کہا میں نے سنا ہے ایک جدید اشتہار میں صاف طور پر نبوت کا دعوی کیا ہے۔میں نے جواب دیا کہ آپ وہ اشتہار دیکھ سکتے ہیں۔اس میں کوئی ایسی بات نہیں۔چنانچہ ان کی درخواست پر میاں محمد یوسف صاحب گھر سے اشتہار بعنوان " ایک غلطی کا ازالہ کے آئے اور بڑی متانت اور سنجیدگی سے پڑھ کر سنایا جس سے سامعین کے دل پر بہت اثر ہوا۔مگر میاں صاحب کی سمجھ میں نمروز کا مسئلہ نہ آیا " شیخ مصری صاحب اس سے یہ نتیجہ نکالتے شیخ صاحب کا مغالطہ ہیں کہ چونکہ حضرت اقدس نے اسے " الحکم" میں شائع کرا دیا۔کیا حضور کا یہ فعل کھلے طور پہ اس خیال کی تردید نہیں کرتا کہ حضور نے اسلامی اصطلاح میں نبوت کی جو تعریف کی ہوئی ہے اسے اپنے اشتہار ایک غلطی کا ازالہ" میں تبدیل کر دیا ہے اور یہ کہ اشتہار میں محدثیت کو چھوڑ کر نبوت کا دعویٰ کر دیا ہے۔