شان مسیح موعود — Page 230
لکھ کر حضرت اقدس کے لئے شائع کرنا ضروری نہ تھا۔صرف لوگوں کو یہ بتا دیتا کافی تھا کہ بعد میں بارش کی طرح وحی الہی میں آپ کو نبی کا خطاب دیا گیا ہے چنا نچہ حقیقۃ الوحی سے پہلے آپ نے اشتہارہ ایک غلطی کا ازالہ " میں لکھ دیا :- ایک مخالف کی طرف سے یہ اعتراض پیش ہوا کہ جس سے تم نے " بیعت کی ہے وہ نبی اور رسول ہونے کا دعوے کرتا ہے۔اس کا جواب محض انکار کے الفاظ سے دیا گیا۔حالانکہ ایسا جواب صحیح نہیں ہے۔حق یہ ہے کہ خدا تعالے کی وہ پاک وحی ہو میرے پہ نازل ہوتی ہے اس میں ایسے لفظ رسول اور مرسل اور نبی کے موجود ہیں۔نہ ایک دفعہ بلکہ صدہا دفعہ۔پھر کیونکر نے جواب صحیح ہو سکتا ہے کہ ایسے الفاظ موجود نہیں بلکہ اس وقت تو پہلے زمانہ کی قسمت بھی بہت تصریح اور توضیح سے یہ الفاظ موجود ہیں۔اس سے صاف ظاہر ہے کہ سلسلہ سے آپ کو خدا تعالے کی طرفہ سے الہامات میں پہلے زمانہ کی نسبت بہت تفریح اور توضیح سے بنی اور رسول کہا گیا تھا۔اسی تصریح کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حضرت اقدس" نے حقیقہ لوجی میں لکھا ہے :- نگر بعد میں جو مقدا تعالے کی وحی پارکش کی طرح میرے پہ نازل ہوئی اس نے مجھے اس عقیدہ پر قائم نہ رہنے دیا اور صریح طور پر نبی کا خطاب مجھے دیا گیا" (حقیقۃ الوحی صفحہ ۱۵۰)