شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 110 of 240

شان مسیح موعود — Page 110

اصطلاح میں محض محدث ہیں۔بلکہ حضرت اقدس ایک غلطی کا ازالہ " میں محض محدث کہلانے سے انکار کر رہے ہیں اور اسی جگہ لغوی معنوں میں نبی ہونے کے علاوہ قرآنی معنوں میں بھی اپنے آپ نبی قرار دینے کیلئے تحریر فرما رہے ہیں۔جس کے ہاتھ پر اخبار غیبیہ منجانب اللہ ظاہر ہوں گے بالضرورت اس پر مطابق آیت لَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِہ کے مفہوم نبی کا صادق آئے گا " ایک غلطی کا ازالہ ) شیخ مصری صاحب حضرت اقدس کے مکتوب ۷ ار اگست شہر میں مندر جہ نبوت کی اصطلاح کے رُو سے حضرت اقدس کو نبی نہیں سمجھتے کیونکہ اس تعریف نبوت کے رو سے نبی کے لئے اگر وہ شریعت کا ملہ یا احکام جدیده نہ لائے تو کم از کم اس کا دوسرے کسی نبی کا امتی نہ ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔اس عرفی تعریف نبوت یا اس معروف اصطلاح میں ہم لوگ بھی حضرت اقدس کو بی قرارنہیں دیتے مگر یہ تعریف نبوت حضرت اقدس کی بعد کی تحقیق کے رو سے نبوت کی جامع تعریف نہیں کیونکہ تبدیلی عقیدہ سے بعد کی کتابوں میں حضرت اقدس نے نبوت کی بتو تعریف پیش کی ہے۔اس میں نبی کے لئے کامل شریعت لانا یا احکام بعدیدہ لانا یا کسی دوسرے نبی کا امتی نہ ہوتا ضروری قرار نہیں دیا بلکہ صرف مکالمه مخاطبہ الہیہ مشتمل بر امور غیبیہ کثیرہ کو ہی نبوت قرار دیا ہے اور اسی تعریف نبوت کے ماتحت اپنے آپ کو خدا کے حکم ، خدا کی اصطلاح، اسلامی اصطلاح اور نبیوں کی متفق علیہ تعریف میں نبی قرار دیا ہے۔اب اگر شیخ مصری صاحب حضرت اقدس