شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 66 of 670

شیطان کے چیلے — Page 66

99 66 راشد علی لکھتا ہے "Please read the books of your Messiah with a open mind It is all there in black and white۔He said: " Anyone who has not read my books at least three times, his faith (upon me) is in doubt۔" (Seerat-ul-Mahdi, No 407 vol2, p۔78, by Mirza Bashir Ahmad) I am sure none of you have read his books even once۔After all how many of you know Urdu, Arabic and persian?۔۔۔۔۔۔۔۔" (Ghulam Vs Master) " را شد علی نے کتاب ”سیرت المہدی“ کی ایک روایت کا غلط ترجمہ کیا ہے اور پھر اس کے ذریعہ افراد جماعت کو متہم کرنے کی کوشش کی ہے۔اور پھر اس نے پیچھے کٹنی بن کر انہیں نصیحت بھی کی ہے۔حضرت مولوی شیر علی رضی اللہ عنہ کی جس روایت کا اس نے ترجمہ پیش کیا ہے اس کے اصل الفاظ یہ ہیں۔کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے۔” ہماری جماعت کے آدمیوں کو چاہئے کہ کم از کم تین دفعہ ہماری کتابوں کا مطالعہ کریں۔اور فرماتے تھے کہ جو ہماری کتب کا مطالعہ نہیں کرتا اس کے ایمان کے متعلق مجھے محبہ ہے۔“ ہے۔(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 78۔روایت 407) اس روایت کے سرسری مطالعہ سے ہی یہ واضح ہوتا ہے کہ اس میں دو الگ الگ باتوں کا ذکر ہورہا اول یہ کہ چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریریں اور کتب گہرے علم، دقیق مسائل اور لطیف معارف سے پُر ہیں۔اس لئے آپ نے پسند فرمایا کہ انہیں سمجھنے کے لئے آپ کے متبعین کو کم از کم تین باران کا مطالعہ ضرور کرنا چاہئے۔آپ نے ”چاہئے" کے لفظ سے اپنی اس خواہش کا اظہار فرمایا ہے۔یعنی اس 66 میں ”ایمان میں محبہ “ والے حصہ کا ذکر نہیں ہے۔