شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 56 of 670

شیطان کے چیلے — Page 56

56 56 رسمه، مساجد هم عامرةٌ وهى خراب من الهدى علماء هم شرّ من تحت اديم السماء ، من عندهم تخرج الفتنة وفيهم تعود “ (مشکوۃ کتاب العلم - صفحہ 316 مکتبہ امدادیہ۔ملتان طبع اول ) ترجمہ :۔لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا جب اسلام کا صرف نام باقی رہ جائے گا اور قرآن کے صرف الفاظ باقی رہ جائیں گے۔ان کی مسجدیں ظاہر میں تو آباد ہوں گی لیکن ہدایت کے لحاظ سے بالکل ویران ہوں گی۔اس زمانہ کے لوگوں کے علماء آسمان کے نیچے بدترین مخلوق ہوں گے۔انہی سے فتنے نکلیں گے اور انہی میں واپس جائیں گے۔٣- لتتبعن سنن من قبلكم شبراً شبراً و ذراعاً ذراعاً حتى لو دخلوا جحر ضب تبعتموهم قلنا يا رسول الله اليهود والنصارى قال فمن ؟ ( بخاری کتاب الاعتصام۔باب قول النبی اتبعن سنن من كان قبلكم ) ترجمہ: اے مسلمانو! تم پہلی قوموں کے حالات کی پیروی کرو گے جس طرح ایک بالشت دوسری بالشت کے مشابہ ہوتی ہے اور ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ کے مشابہ ہوتا ہے اس طرح تم پہلی قوموں کے نقش قدم پر چلو گے۔صحابہ نے عرض کی یا رسول اللہ! کیا ہم یہود و نصاری کے نقش قدم پر چلیں گے؟ آپ نے فرمایا اور کس کے؟۔ان بنی اسرائیل تـفـرقـت عـلـى ثنتين وسبعين ملةً وستفترق امتى على ثلاث وسبعين ملةً كلّهم فى النار الا ملةً واحدةً “ (ترندی۔ابواب الایمان۔باب افتراق هذه الامة ) ترجمہ:۔بنی اسرائیل کے بہتر فرقے ہو گئے تھے اور میری امت کے تہتر فرقے ہو جائیں گے ان تہتر میں سے سوائے ایک فرقہ کے باقی سب فرقے آگ میں ہوں گے۔۵۔"خير الناس قرنى ثم الذين يلونهم ثم الذين يلونهم ثم يفشو الكذب ( ترندی۔ابواب الشہادات۔باب ماجاء فی شہادۃ النرور ) ترجمہ :۔بہترین لوگ میری صدی کے ہیں پھر دوسری اور پھر تیسری صدی کے اس کے بعد جھوٹ پھیل جائے گا۔