شیطان کے چیلے — Page 620
617 اسے ہی ان کی گمراہی کا سبب بنا دیا۔جسے مسیح کی شکل دے کر صلیب پر لٹکایا گیا وہ چلایا کیوں نہیں کہ وہ کوئی اور شخص ہے، مسیح نہیں ہے؟ کیا خدا تعالیٰ نے اپنے بچے اور مقدس مسیح کی شکل ایک کا فرا منافق پر ڈال کر اس مقدس چہرے کی تو ہین نہیں کی؟ مسیح دن کو آسمان پر اٹھائے گئے تھے یارات کو؟ اگر دن کو اٹھائے گئے تھے تو اتنے عظیم الشان واقعہ کا کوئی عینی شاہد بتا ئیں۔اگر رات کو اٹھائے گئے تھے تو رات کو کیوں اٹھائے گئے؟ کیا خدا تعالیٰ کو ڈر تھا کہ دن کے وقت کہیں یہود مسیح کو آسمان پر جاتا نہ دیکھ لیں اور وہ بھی آسمان پر نہ پہنچ جائیں؟ اگر دن کے وقت خدا تعالیٰ مسیح کو آسمان پر لے جاتا تو کئی یہ معجزہ دیکھ کر آپ پر ایمان لے آتے۔ورنہ کم از کم اتمام حجت تو ہو جاتی۔اگر خدا تعالیٰ مسیح علیہ السلام کے جسم کو ایک خاص سمت لے گیا تو ماننا پڑے گا کہ خدا تعالیٰ جہاتِ ستہ میں سے صرف او پر کی سمت میں ہے۔باقی پانچ جہات یعنی (مغرب ، مشرق ، شمال ، جنوب اور نیچے ) کو خدا تعالیٰ سے خالی ماننا پڑے گا۔کیا خدا تعالیٰ ہر جگہ موجود نہیں ہے۔؟ اگر خدا تعالیٰ عرش پر ہے تو مسیح دوسرے آسمان پر کیوں ہیں ؟ وہاں تو آپ کے ساتھ حضرت بیچی بھی ہیں۔کیا وہ بھی جسم سمیت وہاں پر ہیں؟ ( الیاس ستار کو نامعلوم کس نے بتایا ہے کہ عیسی علیہ السلام تیسرے آسمان پر ہیں۔) مسیح کو بیٹی کے ساتھ ایک ہی جگہ دیکھنا میسیج بجسم خاکی برزخی عالم میں کیسے چلے گئے؟ وہاں تو روح جاتی ہے جسم خا کی نہیں جاسکتا۔مذکورہ بالا استفسارات کے علاوہ اسی نوع کے اور بھی سوال ہیں جو ان لوگوں کے بے معنی عقائد کے پیش نظر ذہن میں ابھرتے ہیں۔ان میں سے کچھ کا ذکر ہم شیطان چوکڑی؟ کے آئینہ میں “ والے باب میں بھی کر آئے ہیں۔اس لئے یہاں ہم انہی چند سوالات پر اکتفا کرتے ہوئے الیاس ستار کو ایک بار پھر یہ توجہ دلاتے ہیں کہ یہ عقیدہ کہ حضرت عیسی علیہ السلام آسمان پر جسم عنصری اٹھائے گئے ، نصاری نے مسلمانوں میں سرایت کیا ہے۔اس عقیدہ کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔